پاکستان میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے ملک بھر میں سیلابی صورتحال پیدا ہو چکی ہے، شدید بارش نے کئی شہروں کا نظام درہم برہم کر دیا ہے۔ کئی نشیبی علاقے زیرِ آب آ چکے ہیں۔ نالوں کے بھرنے کے سبب متعدد راستوں پر ٹریفک کو مشکلات کا سامنا ہے، کئی گاڑیاں پانی میں بہہ گئی ہیں اور اب تک ہزاروں ہلاکتیں ہو چکی ہیں ۔
جڑواں شہروں میں اب تک 199 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جو حالیہ دنوں کی سب سے زیادہ بارش ہے۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے پر سائرن بجادیے گئے ہیں۔ چکوال میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث طوفانی بارش ہوئی۔ 10 گھنٹے کے دوران423 ملی میٹر بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، منڈی بہاؤالدین شہر میں بھی 210 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: شدیدبارش، ضلع راولپنڈی میں ایک روزہ تعطیل کا اعلان
صارفین بارش سے تباہی کے مناظر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں اور حکومت پر تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔ احمد بھٹی نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی سے مری روڈ سے اسلام آباد داخل ہوتے ہی فیض آباد پل کے نیچے کی صورتحال یہ ہے کہ دارالحکومت میں نکاسی آب کا بندوست نہیں ہے۔ سی ڈی اے نے یہ اہلکار صرف سگنل دینے کے لیے کھڑا کیا ہے۔
راولپنڈی سے مری روڈ سے اسلام آباد داخل ہوتے ہی فیض آباد پل کے نیچے کی صورتحال
دارلحکومت میں نکاسی آب کا بندوست نہیں
سی ڈی اے نے یہ اہلکار صرف سگنل دینے کے لئے کھڑا کیا ہے pic.twitter.com/xqTL9fv0lU— Ahmed Bhatti (@Rayahmadbhatti) July 17, 2025
ایک صارف نے لاہور کی ویڈیو شیئر کی جس میں ایک شہری گھر سے نکلتے ہی گٹر کے مین ہول میں جا گرا، صارف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں اگر جینا ہے تو سوئمنگ سیکھنی ہوگی۔ انہوں نے ذمہ داران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنا بند کریں۔
این۔اے 117 , رسول پارک شاہدرہ
لاہور میں اگر جینا ہے تو سوئمنگ سیکھنی ہوگی، لعنت ہو تمہارے میٹرو بس چلانے پر،تمہاری اورنج ٹرین چلانے پر، تمہاری الیکٹرونکس بسیں چلانے پر،پورا پنجاب پانی میں ڈوبا ہوا گلیوں میں اتنے اتنے بڑے گڈے اور گٹروں کے ڈکن نہیں ہیں لوگ گر کے مر رہے ہیں ان… pic.twitter.com/0Dh8r7m4Fj— Ali Ijaz Buttar (@aliijazbuttar) July 16, 2025
خرم ذیشان نے گوجرانوالہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہاں کوئی سیلاب یا سونامی نہیں آئی بلکہ یہ سیوریج کا پانی ہے جس میں پنجاب کا ایک بڑا شہر گوجرانولہ ڈوبا ہوا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔
مریم نواز استعفی دو
اس قدر نااہلی؟
یہاں کوئی سیلاب یا سونامی نہیں آئی بلکہ یہ سیوریج کا پانی ہے جس میں پنجاب کا ایک بڑا شہر گوجرانولہ ڈوبا ہوا ہے pic.twitter.com/SjPFGSr7T8— Khurram Zeeshan (@khurramzeeshan) June 29, 2025
نشا جاوید نے کہا کہ مریم نواز کی طرح اس کی انتظامیہ بھی مکمل فیل ہو چکی ہے۔
منڈی بہائوالدین بارش میں ڈوب گیا
مریم نواز کی طرح اس کی انتظامیہ بھی مکمل فیل ہو چکی ہے۔ pic.twitter.com/rGLYCQj0lR— Nisha javaid (@Nishajav) July 16, 2025
احمد وڑائچ نے منڈی بہاؤالدین کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا لاہور سے نکل کر چھوٹے شہروں میں بھی جائے ادھر بھی بارش کی وجہ سے بہت برے حالات ہیں۔
منڈی بہاؤالدین میں بارش کے بعد برے حالات۔ میڈیا لاہور سے نکل کر چھوٹے شہروں کو جائے pic.twitter.com/oRwVZwzMQI
— Ahmad Warraich (@ahmadwaraichh) July 16, 2025
عدنان عادل نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمران ایسی چیزیں بنانا چاہتے ہیں جو زمین کے اوپر ہوں اور نظر آئیں۔ برساتی ڈرین زمین کے نیچے ہوتی ہے۔ نظر نہیں آتی اس لیے اس پر رقم خرچ کرنا نہیں چاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران سمجھتے ہیں اس کا کوئی سیاسی فائدہ نہیں۔ اس لیے جب بارش ہوتی ہے، شہر ڈوب جاتا ہے۔ لوگ چند دنوں میں بھول جائیں گے۔
حکمران ایسی چیزیں بنانا چاہتے ہیں جو زمین کے اوپر ہوں اور نظر آئیں۔ برساتی ڈرین زمین کے نیچے ہوتی ہے۔ نظر نہیں آتی اسلیے اس پر رقم خرچ کرنا نہیں چاہتے۔ سمجھتے ہیں اسکا کوئی سیاسی فائدہ نہیں۔ اسلیے جب بارش ہوتی ہے، شہر ڈوب جاتا ہے۔ لوگ چند دنوں میں بھول جائیں گے۔
— Adnan Adil (@adnanaadil) July 16, 2025
ایک ایکس صارف نے کہا کہ مہنگائی سےپریشان عوام کی رہی سہی کسر بارش پوری کر رہی ہے۔ ہر شہرسےنقصان کی خبریں آرہی ہیں، گھروں کی چھتیں ٹپکنا شروع ہوگئی ہیں، لوگوں کےبجلی کےمیٹر پانی کی وجہ سےجَل گئےہیں، دوکانوں میں پانی بھر گیا ہر چیز تہس نہس ہو گئی ہے۔
مہنگائی سےپریشان عوام کی رہی سہی کسر بارش پوری کر رہی ہے ہر شھرسےنقصان کی خبرین آرہی ہیں ہمارےیہاں گھروں کی چھتیں ٹپکنا شروع ہوگئیں لوگوں کےبجلی کےمیٹر پانی کی وجہ سےجَل گئے،دوکانوں میں پانی بھر گیا ہر چیز تہس نہس ہوئی پڑی۔۔اللہ کریم ہمیں عافیّت دے🙏🏼🙏🏼 pic.twitter.com/HVieNxkmHB
— bint_e_ali (@mlic_qimrs) July 17, 2025
احمد وڑائچ نے اسلام آباد کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 45 دن میں بننے والے ایف 8 انٹرچینج کی سڑک کا ایک حصہ بیٹھ گیا ہے۔
اسلام آباد، 45دن میں بننے والے ایف 8 انٹرچینج کی سڑک کا ایک حصہ بیٹھ گیا pic.twitter.com/1wiI1LEfZk
— Ahmad Warraich (@ahmadwaraichh) July 17, 2025
صحافی حامد میر نے کٹاس راج مندر چکوال کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ انتظامیہ تاریخی مندر کو سیلاب سے بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔
Katas Raj Temple in Chakwal. Local administration trying to save this historic Temple from flood. pic.twitter.com/IQQdHeqMfQ
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) July 17, 2025
محمد حیات لکھتے ہیں کہ دنیا بھر میں بارشیں ہوتی ہیں، مگر تباہی صرف پاکستان میں آتی ہے کیونکہ حکمران ہر آفت کو خیراتی کمائی کا موقع سمجھتے ہیں۔
دنیا بھر میں دریا اور بارشیں ہوتی ہیں، مگر تباہی صرف ہمارے ہاں آتی ہے ۔۔۔ کیونکہ حکمران ہر آفت کو خیراتی کمائی کا موقع سمجھتے ہیں!! pic.twitter.com/PikPTWNSaw
— Mohammad Hayat (@mofarooka) July 17, 2025
قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے پی ڈی ایم اےکا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں 63 افراد ہلاک جبکہ 290 زخمی ہو چکے ہیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق، رواں سال مون سون بارشوں کے باعث صوبے میں 103 شہری ہلاک اور 393 زخمی ہوئے ہیں جبکہ 128 مکانات بھی متاثر ہوئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں 15، فیصل آباد میں 9، اوکاڑہ میں 9، ساہیوال میں 5 جبکہ پاکپتن میں 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔