گلگت ایئرپورٹ پر فل اسکیل ایمرجنسی مشق کا انعقاد، ایمرجنسی سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ

جمعرات 17 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت ایئرپورٹ پر فل اسکیل ایئرپورٹ ایمرجنسی ایکسرسائز کامیابی سے منعقد کی گئی۔

مشق کی نگرانی ایئرپورٹ منیجر نے کی جس کا آغاز ایک جامع بریفنگ سے ہوا جس میں ہنگامی ردعمل کے اقدامات اور ادارہ جاتی ہم آہنگی پر روشنی ڈالی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: تربت ایئرپورٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، سیکیورٹی فورسز نے چاروں دہشتگرد مار ڈالے

مشق کا مقصد یہ جانچنا تھا کہ ہنگامی صورتحال میں تمام اسٹیک ہولڈرز کتنی افادیت اور باہمی تعاون کے ساتھ ایمرجنسی سے نمٹنے ہیں۔ مشق میں افواج، ہوائی اڈے کے افسران، قانون نافذ کرنے والے ادارے، ریسکیو، انٹیلیجنس، ایئرلائن سروسز اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں نے فعال شرکت کی۔

مشق کا مشاہدہ مختلف سیکیورٹی، انٹیلیجنس اور ریسکیو ایجنسیوں کے نمائندوں نے کیا جو کہ ہوابازی کی سلامتی کے حوالے سے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔ یہ مشق بین الادارہ تعاون کو مضبوط بنانے اور ہنگامی ردعمل کی مجموعی صلاحیتوں میں اضافہ کا باعث بنی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp