امریکی پاپ اسٹار اولیویا روڈریگو نے غزہ پر اسرائیل کے جاری حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں بے گناہ لوگوں پر ہونے والی تباہی کو دیکھ کر جو دل ٹوٹ رہا ہے اسے بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا غزہ میں کیتھولک چرچ پر حملہ، 2 افراد جان سے گئے، پوپ لیو کا اظہار افسوس
انسٹاگرام کے ذریعے شیئر کیے گئے اپنے ایک پیغام میں صورتحال کو خوفناک اور مکمل طور پر ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں مائیں، باپ اور بچے بھوک سے مر رہے ہیں، پانی کی کمی کا شکار ہیں اور بنیادی طبی دیکھ بھال اور انسانی امداد تک رسائی سے محروم ہیں۔
گلوکارہ نے کہا کہ اسرائیل فلسطین یا دنیا میں کہیں بھی کوئی بچہ ایسا نہیں ہے جو اس مصیبت کا مستحق ہو جو ہم ان بچوں کو برداشت کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، یہ خوفناک اور مکمل طور پر ناقابل قبول ہے جن سے دستبردار ہونا ہماری مشترکہ انسانیت کو ترک کرنا ہے۔
گریمی ایوارڈ یافتہ اولیویا روڈریگو نے بتایا کہ انہوں نے اس خوفناک صورتحال کے متاثرین کی مدد کرنے کے لیے یونیسیف کو عطیہ دیا ہے۔
انہوں نے اپنے پرستاروں کو بھی کہا کہ اگر آپ کے پاس وسائل ہیں تو عطیہ کرنے کی ترغیب دیں۔
مزید پڑھیے: اسرائیل کا خوراک مرکز فلسطینیوں کے لیے بچھایا گیا ایک اور موت کا جال
قبل ازیں برطانیہ کے اداکاروں، موسیقاروں، کارکنوں اور دیگر عوامی شخصیات نے برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں ہونے والی ہولناکیوں میں برطانیہ کی مداخلت کو ختم کریں۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی ڈرون حملے میں شامی فوجی ہیڈ کوارٹر نشانہ، دروز شہر پر شامی فوج کا تازہ حملہ
قبل ازیں سینما کی دنیا کی 350 سے زائد شخصیات نے، جن میں ہالی ووڈ اسٹارز رچرڈ گیئر اور سوزن سارینڈن بھی شامل ہیں، نے کانز فیسٹیول کے موقع پر شائع ہونے والے ایک کھلے خط میں غزہ میں نسل کشی کی مذمت کی تھی۔