رجب بٹ نے ویلاگنگ اور پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

جمعہ 18 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے حالیہ تنازع کے بعد ایک بار پھر پاکستان چھوڑ دیا ہے اور وی لاگنگ کو بھی خیرباد کہہ دیا۔

رجب بٹ پر مبینہ طور پر اسلامی شخصیات کی توہین کا الزام ہے جس پر ان کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔  درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کی ویڈیو میں رجب بٹ نے صحابہ کی شان میں توہین آمیز الفاظ کہے۔

حالیہ تنازع کے بعد رجب بٹ ایک بار پھر بیرون ملک چلے گئے اور ٹک ٹاک لائیو سیشن کے دوران بتایا کہ انہوں نے ویلاگنگ چھوڑ دی ہے لیکن وہ ٹک ٹاک پر لائیو آئیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan)

یو ٹیوبر کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی ماں کے کہنے پر ویلاگنگ اور پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور جب تک ماں اجازت نہیں دے گی میں واپس نہیں آؤں گا۔ رجب بٹ کا کہنا تھا کہ میری والدہ موجودہ صورتحال سے پریشان ہیں اور میری سلامتی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے وہ خود مجھے ایئرپورٹ چھوڑنے آئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مشہور یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور موٹرسائیکل ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے وقت گھر میں کوئی شخص موجود نہیں تھا تاہم پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی رجب بٹ کو مختلف مقدمات کا سامنا رہا ہے اور وہ پاکستان چھوڑ کے چلے گئے تھے پھر45 دن بعد وطن واپس لوٹے تھے۔ اس دوران وہ سعودیہ عرب، قطر، دبئی اور لندن گئے تھے اور اس دوران مختلف انٹرویوز بھی دیتے رہے جبکہ مسجدالحرام میں مطاف میں کھڑے ہو کر مداحوں سے معافی بھی مانگی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال ناکام، فائرنگ اور رکاوٹوں سے 2 افراد جاں بحق

وزیرستان میں تجارتی سرگرمیاں بحال، انگور اڈہ بارڈر 2 سال بعد کھل گیا

الیکشن کمیشن کا پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد میں تاخیر پر شدید مایوسی کا اظہار

اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آغاز، افتتاحی میچ میں بھارت اور سری لنکا مدمقابل

ویڈیو

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ