الیکشن کمیشن کا پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد میں تاخیر پر شدید مایوسی کا اظہار

منگل 30 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد میں تاخیر پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں کمیشن کے معزز ممبران، سیکرٹری اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں لوکل گورنمنٹس کی مدت 2021 میں ختم ہوگئی تھی اور اس کے بعد 5 مرتبہ قوانین میں ترامیم کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب کا مجوزہ نیا بلدیاتی نظام کیا خیبرپختونخوا ماڈل سے متاثر ہے؟

کمیشن اب تک 3 مرتبہ حلقہ بندی اور 2 مرتبہ الیکٹورل گروپس کی رجسٹریشن مکمل کرچکا ہے جبکہ چھٹی مرتبہ قانون سازی کا عمل ابھی تک جاری ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اجلاس کو بتایا کہ کمیشن نے 2 جون 2025 کو کیس کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت کی درخواست پر 3 ماہ کا وقت دیا تھا تاکہ قانون سازی مکمل کی جائے۔ تاہم تاحال اس ضمن میں کوئی پیش رفت نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: رواں سال کے آخر میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل ہوں گی، وزیر بلدیات ذیشان رفیق

الیکشن کمیشن نے اس صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 8 اکتوبر 2025 کو مقرر کر دی ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کا فل بینچ کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سام سنگ گلیکسی ایس 27 کے کیمرا فیچرز لیک، الٹرا ماڈل میں 50 میگا پکسل سینسر متوقع

سیاروں، ستاروں اور چاند کی حدیں دھندلا گئیں، ماہرین نے پہلی بار نظام شمسی سے باہر چاند دریافت کر لیا

وفاقی حکومت کا ہنگامی اقدام، 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

فیس بک صارفین اب مفت ویریفائیڈ بلیو ٹک حاصل کر سکتے ہیں، میٹا کا نیا پروگرام متعارف

اسپین کے فٹبال ورلڈ کپ ہیروز کو ٹماٹروں میں کیوں تولا گیا، یہ دلچسپ روایت کب سے شروع ہوئی؟

ویڈیو

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ‘اسکائی 47 قراقرم ون’ کا افتتاح کر دیا

آزاد کشمیر انتخابات: لاہور ڈویژن کے کن 2 حلقوں میں پولنگ ہوگی؟

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب