پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے دورے کے دوران شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں اپنا پہلا پریکٹس سیشن کیا ہے.
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اسکواڈ کا پہلا دستہ بنگلہ دیش روانہ، 3 ٹی20 میچز کی سیریز 20 جولائی سے شروع ہوگی
پاکستانی ٹیم نے ایک دن آرام کے بعد گراؤنڈ میں وارم اپ سرگرمیوں میں حصہ لیا، جہاں انہوں نے فیلڈنگ، بیٹنگ اور باؤلنگ کی بھرپور مشق کی۔ پریکٹس سیشن کوچز کی زیر نگرانی ہوا۔
Focused on fitness, recovery and preparation 💪
Pakistan squad gears up for the Bangladesh T20I series with a wellness and gym session in Dhaka 🇵🇰🏋️♂️#BANvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/9J3WRI0QC5
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 18, 2025
کوچز نے بیٹرز کو ڈھاکہ کی مقامی کنڈیشنز کے مطابق نیٹس میں مخصوص مشقیں کروائیں جبکہ باؤلرز نے بھرپور ردھم میں نیٹ پر باؤلنگ کی، قومی کھلاڑیوں نے فٹنس کے لیے جم سیشن بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: تمام ابہام دُور، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم بھیجنے کی ہامی بھرلی
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا مقابلہ 20 جولائی کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم بدھ کے روز بنگلہ دیش پہنچی تھی۔