ہر سال کتنے ہزار پاکستانی طلبہ برطانیہ منتقل ہو رہے ہیں؟

ہفتہ 19 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارتِ خارجہ کے ایک اہلکار نے سینیٹ کو آگاہ کیا ہے کہ ہر سال تقریباً 13,000 سے 15,000 پاکستانی طلبہ برطانیہ جاتے ہیں اور وہیں مستقل سکونت اختیار کر لیتے ہیں۔

یہ انکشاف سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیوں کے اجلاس کے دوران ہوا، جس کی صدارت سینیٹر ذیشان خانزادہ نے کی۔

یہ بھی پڑھیں:ای ویزا: برطانیہ کا ویزا نظام ڈیجیٹل ہوگیا، پاکستانی طلبا اور ہنرمندوں کو کیا فائدہ ہوگا؟

وزارتِ خارجہ کے نمائندے نے کہا کہ یہ طلبہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد اکثر برطانیہ میں ہی مقیم رہتے ہیں اور کم اجرت والی ملازمتیں اختیار کر کے مقامی افرادی قوت میں شامل ہو جاتے ہیں۔

اہلکار کے مطابق یہ طلبہ تعلیم مکمل کرنے کے فوراً بعد برطانوی لیبر مارکیٹ میں داخل ہو جاتے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ اس وقت تقریباً 18 لاکھ پاکستانی شہری برطانیہ میں مقیم ہیں۔

تاہم وزارتِ خارجہ کے اہلکار نے یہ بھی نشاندہی کی کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو انگریزی زبان پر عبور نہ ہونے کی وجہ سے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اسی ہفتے برطانوی حکومت نے پاکستانی طلبہ اور کارکنان کے لیے ای-ویزا کا آغاز کیا ہے، جو امیگریشن اور بارڈر نظام کو جدید بنانے کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک اور پاکستانی ایئرلائن برطانیہ کے لیے اُڑان بھرنے کو تیار

یہ اقدام حال ہی میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ٹریڈ ڈائیلاگ میکنزم معاہدے پر دستخط کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت یوکے-پاکستان بزنس ایڈوائزری کونسل بھی قائم کی گئی ہے تاکہ دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دیا جا سکے۔

مزید یہ کہ برطانیہ نے بدھ کے روز پاکستان کا نام ایئر سیفٹی لسٹ سے خارج کر دیا ہے، جس سے پاکستانی ایئرلائنز کو برطانیہ کے لیے پروازوں کی اجازت حاصل کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

دوسری جانب برطانیہ کے ایک اہلکار نے مئی میں کہا تھا کہ حکومت ان ممالک کے طلبہ پر ویزا پابندیوں پر غور کر رہی ہے، جن کے شہری پناہ کی درخواستیں زیادہ جمع کراتے ہیں، جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔ یہ اقدام خالص امیگریشن میں کمی لانے کی پالیسی کا حصہ ہے۔

یہ مجوزہ تبدیلیاں ان مقامی انتخابات کے بعد سامنے آئی ہیں جن میں وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کی لیبر پارٹی کو امیگریشن پالیسیوں پر عوامی ناراضگی کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی