آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، ڈیجیٹل معیشت کی سمت انقلابی پیشرفت

اتوار 20 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات مالی سال 2025 کے اختتام پر ریکارڈ 3.8 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ یہ اضافہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) اور وزارت آئی ٹی کی مربوط حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔

وزارتِ آئی ٹی کے مطابق، آئی ٹی، آئی ٹی ای ایس اور فری لانسرز کی برآمدات میں مجموعی طور پر 18 فیصد اضافہ ہوا، جس سے دنیا بھر میں پاکستان کی شناخت مزید مستحکم ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: ایس آئی ایف سی وژن 2031 کے تحت منصوبے تیز، توانائی کے شعبے کی خود انحصاری کی جانب پیشقدمی

وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں وزارتِ آئی ٹی نے ٹیلنٹ کی تربیت، ڈیجیٹل ادائیگیوں، تیز رفتار انٹرنیٹ، اور سازگار پالیسیوں پر خصوصی توجہ دی، جس سے ڈیجیٹل معیشت میں نمایاں ترقی ممکن ہوئی۔

پاکستان 2030 تک آئی ٹی برآمدات کو 15 ارب ڈالر تک پہنچانے کے ہدف کی جانب پرعزم ہے۔ حکومت اور SIFC کے مؤثر اقدامات سے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت مضبوط بنیادوں پر استوار ہو رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں بھٹو اور زرداری خاندان کی حاضری

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی