7 ارب سال پرانی ‘فوسل کہکشاں’ دریافت، ان کہکشاؤں میں وقت کیوں نہیں گزرتا؟

اتوار 20 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماہرین فلکیات نے ایک نایاب اور قدیم کہکشاں دریافت کی ہے جو گزشتہ 7  ارب سال سے بالکل ویسی ہی ہے جیسی ابتدا میں تھی۔ یہ کہکشاں زمین سے 3 ارب نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔

یہ کہکشاں ایک ‘فوسل گلیکسی’ کہلاتی ہے کیونکہ یہ دیگر کہکشاؤں کے برعکس وقت کے ساتھ نہ تو کسی دوسری کہکشاں سے ملی، نہ اس میں نئے ستارے بنے اور یہ اس طویل عرصے میں تغیر اور ارتقا سے محفوظ رہا۔ گویا اس کہکشاں پر وقت نہیں گزرا۔

یہ بھی پڑھیے: نظام شمسی سے 3 ارب سال پرانا دمدار ستارہ دریافت

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی99.5  فیصد کمیت بہت ہی ابتدائی دور میں حاصل کرلی تھی اور اس کے بعد یہ تقریباً غیر فعال رہی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی کہکشائیں کائنات کے ابتدائی حالات کو سمجھنے میں مدد دیتی ہیں کیونکہ یہ ‘وقت کے کیپسول’ کی طرح ہوتی ہیں اور آج بھی ایسے ہی ہیں جیسے شروع میں تھے۔

تاہم یہ تاحال معمہ ہے کہ یہ کہکشائیں دیگر کہکشاؤں سے کیوں نہیں ٹکرائیں یا تبدیل کیوں نہیں ہوئیں۔ سائنسدان مختلف مفروضوں پر غور کررہے ہیں تاہم انہیں اس سوال کا تسلی بخش جواب نہیں ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کائناتی طوفان کی تصویر حیرت انگیز صف بندی کا نتیجہ ہے، ناسا

اس کہکشاں کو اب تک دریافت ہونے والی سب سے دُور اور واضح ‘فوسل کہکشاں’ قرار دیا جا رہا ہے جو سائنسی تحقیق کے لیے ایک قیمتی ذریعہ ہے۔ اس قسم کے کہکشاں بہت نایاب ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ایسے کہکشاں لاکھوں میں ایک ہوتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم