گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو آسان قرضے فراہم کیے جائیں گے۔
مقامی میڈیا میں شائع خبر کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے حکومت پرعزم ہے جبکہ یوتھ بزنس اینڈ ایگری لونز پروگرام شفاف اور آسان ہونا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے ڈیزائن ورک میں مدد کی ہے اور پروگرام کے تحت نوجوانوں کو آسان قرضے فراہم کیے جائیں گے۔
جمیل احمد نے کہا کہ قرضوں کی فراہمی کے لیے بینکوں کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور قرض فراہمی کے طریقہ کار کو مزید آسان بنانے کے لیے بھی بینکوں کو ہدایات جاری کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے قرضوں کی فراہمی احسن اقدام ہے اور اب تک 14 ہزار 600 درخواستیں آچکی ہیں۔