عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم

منگل 21 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد اب سونے کی قیمت بغیر کسی ردوبدل کے مستحکم ہے۔ ملک میں فی تولہ سونا 444900 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا381430 روپے کا ہو گیاہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 349656  روپے ہوگئی۔

جبکہ عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت مستحکم رہی جس کے بعد سونا 4235 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملک میں فی تولہ سونا 14100 روپے اضافے کے بعد 456900 روپے تک پہنچ گیا تھا جب کہ 10 گرام سونا 12089 روپے اضافے کے بعد 391718 روپے کا ہو گیاتھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp