معروف پاکستانی نیوز اینکر جیسمین منظور کے سابق شوہر سعد رفیق کی دوسری اہلیہ انعم نے جیسمین منظور کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر کو جعلی قرار دے دیا۔
سعد رفیق کی بیوی ہونے کا دعویٰ کرنے والی انعم نامی خاتون نے سینئر صحافی ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور بتایا کہ اس کیس میں کئی پہلو ایسے ہیں جو منظرعام پر نہیں آئے۔
انعم حسن کے مطابق، سعد رفیق جیسمین سے تقریباً 20 سال چھوٹے ہیں اور ان کی جیسمین سے شادی ستمبر 2019 میں ہوئی تھی اور یہ شادی 4 سال چلی۔ انعم کا مزید کہنا تھا کہ سعد رفیق کے والد جو ایک معروف بزنس مین ہیں وہ اس شادی کو قبول نہیں کر رہے تھے اور جیسمین کو کئی بار اس شادی سے پیچھے ہٹ جانے کا کہا لیکن جیسمین نے جواب دیا کہ وہ شادی کرکے دکھائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ’یہ میرے سابق شوہر کا دیا گیا تحفہ ہے‘، اینکر پرسن جیسمین منظور کا سابقہ شوہر پر تشدد کا الزام
انعم نے دعویٰ کیا کہ شادی کی تقریب جیسمین منظور کے گھر پر ہوئی تھی جس میں سعد کی فیملی کی طرف سے کوئی شریک نہیں ہوا تھا۔ سعد رفیق کو جلد ہی احساس ہوگیا کہ وہ ’ٹریپ‘ ہو چکے ہیں مگر پھر بھی اس فیصلے پر قائم رہے۔
اینکر جیسمین منظور کے شوہر کی دوسری بیوی نے میڈیا پر آکر ان کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر کو جعلی قرار دے دیا۔ pic.twitter.com/ZHOnjcybNM
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) July 20, 2025
انعم حسن نے جیسمین منظور کی جانب سے تشدد کی دکھائی جانے والی تصاویر کو بھی جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تصاویر دسمبر 2023 کی ہیں جب جیسمین نے پلاسٹک سرجری کروائی تھی، جس کی وجہ سے ان کا چہرہ سوجھا ہوا تھا۔ ان تصاویر کو تشدد کے طور پر پیش کرنا سراسر من گھڑت ہے اور ان دعوؤں کی تردید کئی سوشل میڈیا صارفین بشمول گروک نے بھی کی ہے۔
دوسری جانب جیسمین منظور کا کہنا ہے کہ مجھے ہنی ٹریپ کیا گیا تھا اور وہ میرے سابقہ شوہر میرے ساتھ میرے گھر پر رہتے تھے اور کاروبار کے لیے مجھے سے تقریباً 5 کروڑ لیے، اور جب میں نے پیسوں کا تقاضا کیا تو یہ پنڈی شفٹ ہو گئے۔ جبکہ انہوں نے پہلی بار احرام کی حالت میں مجھے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد: خاتون کا دارالامان کے عملے پر جنسی و جسمانی تشدد کا الزام، پولیس نے انکوائری شروع کردی
واضح رہے کہ سینئر اینکر پرسن جیسمین منظور نے سابقہ شوہر پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے خود پر ہونے والے مبینہ گھریلو تشدد کی چند تصاویر اپنے ایکس اکاونٹ پر شیئر کی تھیں۔
جیسمین منظور نے اپنی موبائل گیلری کا ایک سکرین شارٹ شیئر کیا جس میں ان کی آنکھ سوجی ہوئی نظر آرہی ہے۔ اس تصویر کو زوم کریں تو ان کے موبائل میں مزید تصاویر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جن میں چہرے کے مختلف اینگلز کی تصاویر بنائی گئی ہیں اور بظاہر لگتا ہے کہ انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیاہے۔
اپنی آنکھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اینکر پرسن نے لکھا تھا کہ یہ میں ہوں، یہ میری کہانی ہے، میری زندگی پرتشدد آدمی نے تباہ کر دی اور میں اپنا انصاف اپنے اللہ پر چھوڑتی ہوں۔