عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی: لاہور سے روانہ ہو گئے

منگل 9 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم عمران خان زمان پارک لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے ہیں، وہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی محسن شاہنواز پر حملہ کیس اور عسکری قیادت کے خلاف بیان پر درج مقدمات میں عبوری ضمانت کے لیے پیش ہوں گے۔ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کریں گے۔ عدالت نے 2 مقدمات میں عمران خان کی 9 مئی تک عبوری ضمانت منظور کی تھی۔

عمران خان کے خلاف محسن شاہنواز پر حملے کا مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ جبکہ عسکری قیادت کے خلاف بیان کا مقدمہ تھانہ رمنا میں درج کیا گیا تھا۔

عمران خان کی پیشی: رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کا سرکلر جاری

رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کے جاری سرکلر کے مطابق عمران خان کی پیشی کے تناظر میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی پولیس اور ضلع انتظامیہ کو ہائیکورٹ کے ارد گرد سخت سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عمران خان کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت پر سماعت آج دن 2:30 بجے ہوگی۔

کورٹ روم نمبر 1 میں وکلاء اور صحافیوں کا داخلہ خصوصی پاس کے ذریعے ہوگا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملازمین، عدالتی عملہ خصوصی پاس سے مستثنیٰ ہوں گے ۔ عمران خان کے ساتھ 15 وکلاء کو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ہوگی۔

اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل آفس سے 10 وکلاء کمرہ عدالت جا سکیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے 30 ممبران کو کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت ہوگی، انتظامیہ کو خصوصی پاس اور ڈیپارٹمنٹل کارڈ ہونے والوں کو احاطہ عدالت میں داخلے سے نہ روکنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ خصوصی پاسز رکھنے والے افراد کو کمرہ عدالت نمبر ایک میں جانے کی اجازت ہوگی۔

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی بھی قسم کا اجتماع غیر قانونی ہوگا: ترجمان اسلام آباد پولیس

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے تناظر میں ترجمان اسلام آباد پولیس نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔ کسی بھی قسم کا اجتماع غیر قانونی ہوگا۔ امن و عامہ کے پیش نظر جی ٹین پراجیکٹ موڑ اور عون محمد رضوی روڈ آمد و رفت کے لیے بند رہے گی۔

شہری دوران سفر متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔ سڑکوں کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے پکار 15 پر کال کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی