میرپور: کشمیری پولیس اہلکاروں کا مطالبات کے حق میں احتجاج، چارٹر آف ڈیمانڈ پیش

پیر 21 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزادکشمیر پولیس اہلکاروں نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا دیا اور ڈیوٹی سے انکار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفس میرپور کے باہر جمع ہوکر مظاہرہ کیا اور اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کی۔

پولیس اہلکاروں نے واضح کیا کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، احتجاج جاری رہے گا، اس موقع پر ایس پی میرپور راجہ عامر نوابی نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کیے، جن کے دوران پولیس اہلکاروں نے باقاعدہ طور پر 10 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ ان کے سپرد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر پولیس نے عوام کی داد رسی کے لیے ’مددگار بٹن‘ متعارف کرادیا

پولیس اہلکاروں کی جانب سے پیش کیے گئے چارٹر آف ڈیمانڈ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 2022 کے بعد شہید ہونے والے ملازمین کو بھی مالی پیکیج میں شامل کیا جائے تاکہ ان کے اہل خانہ کو انصاف اور سہارا مل سکے۔ اسی طرح ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے میڈیکل الاؤنس کو 1500 روپے سے بڑھا کر فوجی اہلکاروں کے مساوی کیا جائے۔

اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ میں احتجاجی پولیس اہلکاروں نے مطالبہ کیا کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرائیویٹ اسپتالوں میں علاج کی اجازت دی جائے تاکہ وہ بہتر طریقے سے صحت یاب ہو سکیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں خاتون کو پولیس کے ہاتھوں تشدد اور ہراسگی کیوں جھیلنا پڑی؟

پولیس اہلکاروں نے مطالبہ کیا کہ تمام الاؤنسز اور پنشنز کو 2025 کی تنخواہوں کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے، تاکہ مہنگائی کے موجودہ دباؤ میں وہ مالی مشکلات کا شکار نہ ہوں۔ مجموعی طور پر اہلکاروں نے مراعات، تحفظات اور سروس اسٹرکچر میں بہتری کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

آزاد جموں و کشمیر پولیس نے واضح پیغام دیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا اور آئندہ کی حکمت عملی مزید سخت ہوگی، احتجاج میں شریک اہلکاروں کا کہنا تھا کہ وہ صرف اپنے جائز حقوق مانگ رہے ہیں، اور جب تک مطالبات پر عمل درآمد نہیں ہوتا، ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی