تحریک انصاف کا 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان

منگل 22 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کے لیے سیاسی تحریک کا آغاز کرتے ہوئے صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے باقاعدہ درخواست دے دی

پی ٹی آئی لاہور کے صدر اور رکن پنجاب اسمبلی نے 5 اگست 2025 کو مینارِ پاکستان لاہور یا کسی متبادل موزوں اور آسان رسائی والے مقام پر عوامی جلسے کے انعقاد کے لیے اجازت نامے کے اجرا کی باضابطہ درخواست میں بتایا ہے کہ مجوزہ  جلسہ شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک منعقد کیا جائے گا۔

درخواست گزار کے مطابق جلسے میں پارٹی قیادت، اراکینِ اسمبلی اور ملک بھر سے بڑی تعداد میں عوام کی شرکت متوقع ہے۔ اس مقصد کے لیے متعلقہ اداروں سے سیکیورٹی، ٹریفک پلان، اور دیگر انتظامی اُمور کی بروقت تکمیل کے لیے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

درخواست میں آئین کے مختلف آرٹیکلز کا حوالہ دیتے ہوئے اس امر پر زور دیا گیا ہے کہ آئینِ پاکستان 1973 کے تحت پرامن اجتماع کا حق ایک بنیادی آئینی حق ہے، درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جلسے کے بروقت اور مؤثر انتظامات کے لیے جلد از جلد قانونی ضوابط کے مطابق این او سی جاری کیا جائے تاکہ عوامی اجتماع پرامن اور منظم انداز میں منعقد ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی