ڈراما ’ڈائن‘ میں مہوش حیات کی اسٹائلنگ ہٹ یا فلاپ؟

اتوار 27 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی ڈراما سیریل ’ڈائن‘ ان دنوں مقبولیت کی بلندیوں پر ہے۔ یہ سیریل عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی پروڈکشن ہے اور شائقین سے بھرپور پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔

اس ڈرامے کی خاص بات مہوش حیات کی طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی ہے، جسے شائقین بے حد سراہ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مہوش حیات کو کیسے ہمسفر کی تلاش ہے اور مستقبل کے ارادے کیا ہیں؟ اداکارہ نے سب بتا دیا

ہدایت کار سراج الحق نے ان کے حسین روپ کو خوبصورتی سے پیش کیا ہے، اور مہوش کی موجودگی نے شو کو ایک الگ ہی چمک بخش دی ہے۔

کہانی کی جھلک:

’ڈائن‘ کی کہانی نہال نامی معصوم لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے غریب پس منظر اور مجرم باپ کی وجہ سے ہونے والی ناانصافیوں کے باعث ایک منفی کردار میں بدل جاتی ہے۔

مہوش حیات نے نہال اور میشا دونوں کرداروں کو نہایت خوبی سے نبھایا ہے، لیکن میشا کے روپ میں ان کا اسٹائل، میک اپ، ملبوسات اور اسکرین پر ان کی موجودگی خاص طور پر توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔

مہوش حیات کے کچھ خاص ملبوسات جیسے سرخ میکسی اور سیاہ لباس کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔ ان کے اسٹائل نے فیشن حلقوں میں بھی خاصی توجہ حاصل کی ہے۔

مداحوں کے دلچسپ تبصرے

اگرچہ مداحوں کی بڑی تعداد مہوش حیات کی اداکاری اور اسٹائل کو سراہ رہی ہے، لیکن سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے ان کے ’نینی‘ (گورنَس) جیسے کردار پر دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں:

ایک صارف نے لکھا ’ایسی اسٹائلش نینی گھر میں ہو تو ہر باپ بچہ بننا چاہے گا‘۔

دوسرے نے کہا ’ایلون مسک بھی اتنی ماڈرن نینی ہائر نہیں کر سکتا جتنی زوار اور اس کی بیوی کے لیے رکھی گئی ہے‘۔

ایک اور تبصرہ تھا ’یہ نینی تو سیدھی میٹ گالا سے زوار شاہ کے گھر آئی ہے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

3 سال میں صرف 3 نصف سینچریز، بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ میں مکمل ناکام ہوگئے

وطن سے محبت کا جذبہ،نوجوانوں کی بڑی تعداد سول ڈیفنس میں بطور رضاکار شامل

وزیراعلیٰ کے انتخاب میں باہر سے کسی کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے، نامزد اُمیدوار سہیل آفریدی

سندھ بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی

ماہرہ خان اور فواد خان کی رومانوی فلم ’نیلوفر‘ کا ٹریلر جاری، مداحوں میں جوش و خروش

ویڈیو

ماہرہ خان اور فواد خان کی رومانوی فلم ’نیلوفر‘ کا ٹریلر جاری، مداحوں میں جوش و خروش

پاکستان اور سعودی عرب کی اٹوٹ دوستی کی علامت فیصل مسجد

کراچی میں چھینے گئے موبائل کہاں جاتے ہیں؟ واپس کیسے پائیں؟

کالم / تجزیہ

ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی پہلی کامیابی کی کہانی

جین زی: گزشتہ سے پیوستہ

کیا غزہ میں جنگ بندی دیرپا ثابت ہوگی؟ خدشات،اثرات، مضمرات