پیچیدہ سوالات کے جوابات کے لیے گوگل کا نیا فیچر ’اے آئی موڈ‘ سرچز متعارف

منگل 29 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے برطانیہ میں صارفین کے لیے ایک نیا ’اے آئی موڈ‘ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جو پیچیدہ اور کئی حصوں پر مشتمل سوالات کے جوابات دینے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بغیر کوڈنگ کے ایپ بنانا ممکن، گوگل نے ‘اوپل’ نامی اے آئی ٹول لانچ کردیا

گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ نیا فیچر ان سوالات کے لیے تیار کیا گیا ہے جو روایتی سرچ انجن سے مکمل طور پر حل نہیں ہوتے۔ ’اے آئی موڈ‘ کے تحت جب کوئی صارف سرچ کرے گا، تو اسے روایتی نیلی ویب لنکس کی فہرست کے بجائے ایک گفتگو کی شکل میں خلاصہ شدہ تحریری جواب میں موصول ہوگا۔

گوگل میں سرچ پروڈکٹ مینجمنٹ کی نائب صدر ہیما بدراجو کے مطابق ’اے آئی موڈ ایک نیا، بامعنی انداز ہے جو آپ کے پیچیدہ سوالات اور ان کے بعد آنے والے ضمنی سوالات کو بہتر انداز میں حل کرتا ہے۔ یہ آپ کی جستجو کو زیادہ بھرپور انداز میں پورا کرتا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیچر خاص طور پر اُن صارفین کے لیے مددگار ہے جو تفصیل سے معلومات چاہتے ہیں، جیسے پروڈکٹس کا موازنہ کرنا، سفر کی منصوبہ بندی یا کسی مشکل طریقہ کار کو سمجھنا۔ ’ہم نے دیکھا ہے کہ ’اے آئی موڈ‘ استعمال کرنے والے صارفین کے سوالات روایتی سرچ کے مقابلے میں 2 سے 3 گنا زیادہ طویل ہوتے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: ایپل صارفین کے لیے گوگل کا نیا فیچر، اہم سہولت دیدی

گوگل کا کہنا ہے کہ یہ نیا فیچر موجودہ سرچ انجن کی جگہ نہیں لے گا، تاہم ماہرین کو تشویش ہے کہ ایسے اقدامات مصنوعی ذہانت کو سرچ کا مرکزی ذریعہ بناسکتے ہیں۔ مختلف اداروں کا کہنا ہے کہ لوگ اب گوگل جیسے روایتی سرچ انجن کی جگہ چیٹ جی پی ٹی یا میٹا اے آئی جیسے چیٹ بوٹس استعمال کررہے ہیں، جو معلومات حاصل کرنے کا انداز تبدیل کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی