عمر ایوب کا چیف جسٹس کو خط، 9 مئی کے مقدمات میں عدلیہ کے کردار پر سوالات اٹھا دیے

منگل 29 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں انصاف کے فقدان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر ایوب نے اپنے مکتوب میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان مقدمات کو انصاف کی بجائے سیاسی انتقام کا رنگ دے دیا گیا ہے، اور عدالتی عمل بدنیتی، عجلت اور دباؤ کے ماحول میں چلایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ: 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی قانونی کوششیں تیز

خط میں انہوں نے الزام عائد کیاکہ ریاستی ادارے آئین و قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، بے بنیاد مقدمات، زبردستی کرائے گئے اعترافات اور انتقامی کارروائیاں عدلیہ کی ساکھ کو داؤ پر لگا رہی ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے عدلیہ پر زور دیا کہ وہ جبر کے خلاف رکاوٹ بنے اور ایسا انصاف مہیا کرے جو نہ صرف ہو بلکہ ہوتا ہوا دکھائی بھی دے۔

خط میں عمر ایوب نے چیف جسٹس سے 6 اہم اصلاحی اقدامات کو فوری طور پر نافذ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ عدالتی رویہ جمہوریت کے لیے خطرناک ثابت ہو رہا ہے، اور 9 مئی کے کیسز میں قانون کی صریحاً پامالی ہو رہی ہے۔

انہوں نے انسداد دہشتگردی عدالتوں میں رات گئے کارروائیوں کو شفاف ٹرائل کے اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہاکہ وکلا تک رسائی سے محروم رکھنا آئینی حقوق کے منافی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقدمات کی شفاف رپورٹنگ پر پابندی میڈیا کو سچ دکھانے سے روکنے کے مترادف ہے۔ ان کے بقول عدلیہ کا اصل کردار انصاف کی فراہمی ہے، نا کہ ظلم کا آلہ کار بننا۔

قائد حزب اختلاف نے خط میں مطالبہ کیاکہ پولیس اور پراسیکیوشن کی مبینہ بے ضابطگیوں کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جائیں اور تمام شہریوں کو سیاسی وابستگی سے قطع نظر برابر کا قانونی تحفظ دیا جائے۔

خط کے اختتام پر عمر ایوب نے لکھا کہ عدلیہ ایک تاریخی لمحے سے گزر رہی ہے اور پوری قوم اس کے فیصلوں کی منتظر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے 9 مئی مقدمات کا ٹرائل 4 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیدیا

ان کا کہنا تھا کہ محض انصاف کا ہونا کافی نہیں، انصاف کا نظر آنا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

شاہین آفریدی کے نام شاندار اعزاز، ایسا کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بولر بن گئے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی