امریکا پاکستان تجارتی ڈیل! پاکستان کو کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟

جمعرات 31 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں ایک بڑے تجارتی معاہدے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک پاکستان کے تیل کے وسیع ذخائر کی ترقی کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔ اس پیش رفت کا مقصد نہ صرف دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا ہے بلکہ امریکی تجارتی خسارے کو بھی کم کرنا ہے۔

امریکی صدر کے اس اعلان کے بعد پاکستانیوں کے ذہن میں یہ سوال کلبلا رہا ہے کہ اس ڈیل سے پاکستان اور اس میں رہنے والے لوگوں کو کیا فوائد حاصل ہوں گے؟

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ امریکا اور پاکستان کی تجارتی ڈیل پاک امریکا تعلقات کے لیے ایک اہم ڈیل ہے، اب پاکستان کے لیے امریکا کی جانب سے عائد ٹیرف میں کمی کا امکان بڑھ گیا ہے۔ امریکا نے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، امریکا کا پاکستان میں تیل کے ذخائر پر انویسٹ کرنے کا اعلان بہت خوش آئند ہے۔ کسی اور ملک کے ساتھ امریکا نے یہ بات نہیں کی ہے۔ امریکا کے ساتھ آرٹیفیشل انٹیلیجنس، کرپٹو پر بھی بات ہوئی ہے جس پر امریکا نے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان میں تیل کے کتنے ذخائر، تیل نکلنے کا تناسب کیا ہوگا؟

خرم شہزاد نے کہا کہ امریکا پاکستان تجارتی ڈیل سے پاکستان میں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ پاکستان اپنی ایکسپورٹ کو بڑھا سکے۔ ٹیکسٹائل، زراعت، توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان ترقی کر سکے۔ میرے خیال میں اب پاکستان اور امریکا کے تجارتی تعلقات بہت اچھے ہو جائیں گے جس سے پاکستانی حکومت اور یہاں پر مختلف شعبوں میں کام کرنے والوں کو بڑا فائدہ ہوگا۔

ماہر معیشت ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان سے امریکا کی ایکسپورٹس 6 ارب ڈالرز تک ہیں جبکہ امپورٹس ڈیڑھ سے 2 ارب ڈالرز ہیں۔ اس ڈیل کا مقصد یہ ہے کہ اس فرق کو  کم کیا جا سکے۔ اس ڈیل سے پاکستان کو موقع ملے گا کہ وہ امریکا کے ساتھ اپنی آئی ٹی، ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کو بہتر کر سکے۔ پاکستان کی مائنز پر کسی نے زیادہ توجہ نہیں دی۔ میرے خیال میں پاکستان کے پاس دنیا کے چوتھے بڑے تیل کے ذخائر ہیں لیکن ان کو نکالنا یا استعمال میں لانا پاکستان کے لیے آسان نہیں ہے، اس کے لیے بڑی کمپنیوں کی ضرورت ہے، جو  تیل کے ان ذخائر کو نکالنے کے لیے کام کر سکے اور سرمایہ کاری کر سکے۔ اب امید نظر آ رہی ہے کہ پاکستان 2029 تک ریکو ڈک کی ایکسپورٹ شروع کر دے گا۔

یہ بھی پڑھیے پاک-امریکا تجارتی ڈیل ہوگئی، اب تک کیا کچھ ہوا؟

ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا کہ اب پاکستان کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنی ایکسپورٹس کو بڑھائے اور آئی ایم ایف سمیت دیگر ممالک سے قرض سے جان چھڑا سکے۔ امریکا نے چونکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان پر کم ٹیرف عائد ہو گا تو پاکستان کے پاس موقع ہے کہ وہ مارکیٹ میں اپنا نام پیدا کر سکے اور بھارت کو پیچھے چھوڑ سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ