بلوچستان کی تجارتی اور سماجی بہتری کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، سینیٹ قائمہ کمیٹیوں کا مطالبہ

جمعرات 31 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس کی چیئرپرسن انوشہ رحمان اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے دیگر سینیٹرز کے ہمراہ کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی تجارتی اور سماجی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے فوری اور سیاسی اقدامات کی ضرورت ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ سے ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت میں مختلف مسائل درپیش ہیں، جن کے حل کے لیے سینیٹ کی ٹیم کوئٹہ آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل صرف مقامی نہیں بلکہ قومی اہمیت رکھتے ہیں اور انہیں سیاسی طور پر ایڈریس کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہاں مسائل حل نہ ہوئے تو آپ کو اسلام آباد بلوایا جائے گا۔ صوبے کی فضا کو بہتر بنانا ہوگا، احساس محرومی دور کرنا وفاق کی ذمہ داری ہے۔ بلوچستان کی اہمیت کسی بھی دوسرے صوبے سے کم نہیں۔

مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ بلوچستان کا ریٹائرڈ افسر کی دوبارہ تقرری پر سخت نوٹس، انکوائری کا حکم

سینیٹر مانڈوی والا نے اعتراف کیا کہ ایران گیس پائپ لائن پر جیسے ہی پیشرفت ہونے لگتی ہے، امریکا کی جانب سے پابندیاں سامنے آ جاتی ہیں، اور اس پراجیکٹ سے پاکستانی عوام کو کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہو رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران سے پیٹرول پر بلوچستان میں کوئی بندش نہیں، پابندیاں دیگر علاقوں میں ترسیل سے متعلق ہیں۔

انوشہ رحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کی پوری ٹیم بلوچستان کے مسائل جاننے اور انہیں حل کرنے کی نیت سے یہاں آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بسٹر ٹریڈ پالیسی کا مرکز افغانستان، ایران اور روس ہیں، لیکن ایران کی داخلی صورتحال مختلف ہونے کے سبب اسے الگ طریقے سے دیکھا جانا چاہیے۔

انہوں نے تجویز دی کہ پرائیویٹ سیکٹر کے لیے تجارتی کنسورشیم قائم کیا جائے اور پاکستان و ایران کے درمیان آنے جانے والے مال میں توازن پیدا کیا جائے۔ انوشہ رحمان نے کہا کہ بلوچستان کے لیے ہر ممکن اقدام کے لیے تیار ہیں اور تاجروں کو سہولیات فراہم کرنا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے پرعزم ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

ان کا کہنا تھا کہ اگلی بار جب ہم کوئٹہ آئیں گے تو بلوچستان کے کئی تجارتی مسائل حل ہو چکے ہوں گے۔ سینیٹروں کا کہنا تھا کہ تجارت کے فروغ سے روزگار بڑھے گا اور بارڈر ایشوز محض ایران تک محدود نہیں بلکہ تمام سرحدی ممالک سے متعلق ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا اور یورپی یونین پاکستان کے دیرینہ تجارتی شراکت دار ہیں، اور کسی ایک ملک سے معاہدہ دوسرے پر اثرانداز نہیں ہوگا۔

پریس کانفرنس میں بلوچستان کے سینیٹرز بھی شریک تھے، اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان کو قومی دھارے میں لانے اور اس کی تجارت کو ترقی دینے کے لیے مشترکہ اور مستقل کوششوں کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی