خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن، مشعال یوسفزئی بھاری اکثریت سے کامیاب

جمعرات 31 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات میں آزاد امیدوار مشعال یوسفزئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئی ہیں، یہ نشست سینیٹر ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔۔

غیرسرکاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق مشعال یوسفزئی کو 86 ووٹ ملے۔ مشعال یوسفزئی کو صوبائی اسمبلی میں حکومتی حمایت حاصل تھی۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی نے سینیٹ ضمنی انتخاب کے لیے مشعال یوسفزئی کو ٹکٹ جاری کردیا

ضمنی انتخاب میں ایوان کے 145 میں سے 143 ممبران نے ووٹ ڈالے، 3 ووٹ مسترد ہوئے جبکہ اپوزیشن کے حمایت یافتہ مہتاب ظفر کو 53 ووٹ ملے، آزاد امیدوار صائمہ خالد کو ایک ووٹ ملا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبر پختونخوا سے خواتین کی مخصوص نشست پر ہونے والے سینیٹ ضمنی انتخاب کے لیے مشعال یوسفزئی کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ٹکٹ پارٹی بانی عمران خان کی ہدایت پر جاری کیا گیا جبکہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ دیگر امیدواران ساجدہ بیگم، مومنہ باسط، ثمیرہ شمش، اور صائمہ خالد کو 30 جولائی تک دستبردار ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: سینیٹ ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی 6 میں سے 4 نشستیں جیتنے میں کامیاب

ادھر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے وضاحت کی تھی کہ مشعال یوسفزئی کی نامزدگی میں بشریٰ بی بی کا کوئی کردار نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ بشریٰ بی بی نے مشعل کے لیے کسی بھی عہدے کی سفارش نہیں کی۔ ہمیں نہیں معلوم مشعل کو کس نے تجویز کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ