پی سی بی نے سہ فریقی ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری کر دیا

جمعہ 1 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مجوزہ سہ فریقی ٹی20 سیریز کے مکمل شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ سیریز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں 29 اگست سے 7 ستمبر 2025 تک کھیلی جائے گی۔

یہ ٹورنامنٹ ایشیا کپ 2025 سے قبل ایک اہم وارم اپ ایونٹ کی حیثیت رکھتا ہے، جو 9 ستمبر سے 28 ستمبر کے دوران یو اے ای ہی میں منعقد ہوگا۔ سہ فریقی سیریز کے تمام میچز رات 7 بجے (مقامی وقت) سے فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔

سیریز میں تبدیلی

یاد رہے کہ ابتدائی طور پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ ٹی20 سیریز طے تھی، لیکن بعد ازاں پی سی بی نے اس سیریز کو سہ فریقی ٹورنامنٹ میں تبدیل کرنے کی تجویز دی، تاکہ کھلاڑی یو اے ای کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو سکیں۔

 ایشیا کپ 2025 کی تیاری

ایشین کرکٹ کونسل کے تحت ہونے والا مردوں کا ایشیا کپ 2025 بھی ٹی20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، جو فروری 2026 میں بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاری کا حصہ ہے۔

 ایشیا کپ 2025: گروپس کی تفصیل

گروپ A: پاکستان، بھارت، یو اے ای، عمان

گروپ B: بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا، ہانگ کانگ

ٹورنامنٹ کا آغاز 9 ستمبر کو افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ سے ہوگا، جب کہ پاکستان اپنا پہلا میچ 12 ستمبر کو عمان کے خلاف کھیلے گا۔ 14 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج میچ کھیلا جائے گا۔

یہ سہ فریقی سیریز نہ صرف ایشیا کپ بلکہ آنے والے ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے بھی کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔ شارجہ کے وکٹوں اور کنڈیشنز میں کھیلنے سے کھلاڑیوں کو اہم تجربہ حاصل ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ