پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور حکومت کے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی کا کہنا ہے کہ جو بندہ ریحام خان اور بشریٰ سے شادی کر لے وہ کبھی لیڈر کبھی نہیں ہوسکتا۔
شبر زیدی نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستانی معیشت، حکومت اور پی ٹی آئی کے حوالے سے مختلف باتیں کیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے متعلق بھی گفتگو کی ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دو بیویوں کے چناؤ میں غلطی کی۔ ریحام خان اور بشریٰ بی بی سے شادی کرنے والا شخص لیڈر نہیں ہو سکتا اور میں اس بات پر بالکل کلیئر ہوں، ایسے آدمی کا ٹیسٹ ہونا چاہیے۔
جو بندہ ریحام خان اور بشریٰ سے شادی کر لے وہ بندہ لیڈر کبھی نہیں ہوسکتا ۔۔۔
شبر زیدی pic.twitter.com/ePeexd8Dbo— Zafar Shirazi 🇵🇰 (@ZafarShirazi7) July 31, 2025
ان کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان کو کبھی فیڈ بیک نہیں دیا لیکن اس معاملے پر ناپسندیدگی کا اظہار ضرور کیا تھا۔ جو آدمی یہ کام کر سکتا ہے اس سے دور رہنا بہتر ہے وہ کچھ بھی کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا یہ عمران خان کے ساتھ اختلاف ہے۔ اور جو ایسے فیصلے لیتا ہے وہ خطرناک بھی ہوتا ہے۔
شبر زیدی نے مزید کہا کہ عمران خان بے وقوف، بدتمیز، گدھا اور پاگل ہو سکتا ہے لیکن کرپٹ نہیں، کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ عمران خان نے کسی کو مروایا ہے وہ قاتل نہیں ہے لیکن دوسرے لوگوں پر الزامات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی مدد کے لیے ہم اسوقت صرف امریکا کی طرف دیکھ رہے ہیں، قاسم خان کا انٹرویو
واضح رہے کہ شبر زیدی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور عمران خان کی وزارت عظمیٰ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین تھے اور انہوں نے اپنے بے باک انٹرویوز و بیانات کی وجہ سے توجہ بھی حاصل کی تھی۔
یاد رہے کہ عمران خان نے پہلی شادی سنہ 1995 میں برطانوی خاتون جمائما گولڈ سمتھ سے کی تھی جن سے ان کے دو بیٹے ہیں۔ عمران خان کی دوسری شادی اینکر پرسن ریحام خان سے سنہ 2014 میں ہوئی تھی اور یہ شادی ایک برس ہی چل سکی پھر انہوں نے تیسری شادی بشریٰ بی بی سے کی تھی۔