آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کو گرفتار کرلیا گیا

اتوار 3 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی عبدالقیوم نیازی کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا ایف سی کی تعیناتی پر ایوان میں بحث کرنے کا مطالبہ

پولیس کے مطابق عبدالقیوم نیازی کو آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے علاقے سماہنی سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ عبدالقیوم نیازی کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، اور ان کی گرفتاری ڈپٹی کمشنر کے حکم پر عمل میں لائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے 5 اگست کو دی گئی احتجاج کی کال کے باعث پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے بھی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے کارکنوں کو بھرپور احتجاج کرنے کی ہدایات دے رکھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی کے لیے 2 ہفتے کی ڈیڈلائن دیتا ہوں، علی امین گنڈا پور کا جلسہ عام سے خطاب

2021 کے انتخابات میں جب پی ٹی آئی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تو عمران خان نے عبدالقیوم نیازی کو وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد کردیا تھا، تاہم بعد ازاں پی ٹی آئی کے اندر سے ہی ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کردی گئی تھی اور سردار تنویر الیاس وزیراعظم منتخب ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp