مصنوعی ذہانت کی مشہور کمپنی OpenAI جلد ہی ایک نیا سبسکرپشن پلان ‘Go’ لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جو موجودہ ChatGPT Plus پلان سے کم قیمت ہوگا۔ اس پلان کی ماہانہ قیمت $20 (قریباً 1,750 روپے) کے مقابلے میں کافی کم ہو سکتی ہے، جس سے زیادہ صارفین اس کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔
سوشل میڈیا پر ChatGPT ویب ایپ کے کوڈ کی ایک اسکرین شاٹ شیئر کی گئی ہے، جس میں ‘Go’ پلان کا تذکرہ پایا گیا ہے۔ تاہم، ابھی تک اس پلان کی مکمل خصوصیات واضح نہیں ہو سکیں، لیکن امکان ہے کہ یہ پلان OpenAI کے جدید ماڈلز جیسے o3 اور o4-mini-high تک محدود رسائی دے سکتا ہے، جبکہ کچھ اعلیٰ خصوصیات جیسے Agents یا Sora دستیاب نہ ہوں۔
OpenAI کے پاس اس وقت 2 ادا شدہ سبسکرپشن پلانز ہیں:
Plus: عام صارفین کے لیے جو جدید فیچرز استعمال کرنا چاہتے ہیں،
Pro: مہنگا پلان ($200 ماہانہ)، جو ڈویلپرز کو مکمل اور لامحدود رسائی دیتا ہے۔
مزید پڑھیں: خبردار! کیا آپ بھی چیٹ جی پی ٹی سے گہرے راز شیئر کرتے ہیں؟
اس کے علاوہ، OpenAI ویب ورژن کے لیے بھی نئے فیچرز متعارف کروا رہا ہے، جن میں ‘Favorites’ سیکشن اور ‘Pin chat’ کا اضافہ شامل ہے، لیکن یہ تبدیلیاں ابھی صرف چند صارفین کے لیے دستیاب ہیں۔
OpenAI نے حال ہی میں اپنی اگلی بڑی پیش رفت، GPT-5، پیش کرنے کی تیاری کی ہے، جو جدید اور تیز ترین زبان ماڈل ہوگا۔ یہ ماڈل ملٹی ماڈل صلاحیتوں کا حامل ہوگا اور کمپنی کی دیگر سروسز جیسے Sora اور Canvas کے ساتھ انٹیگریٹ کیا جائے گا۔ تاہم، اس کی ریلیز کئی بار حفاظتی وجوہات کی بنا پر مؤخر ہوئی ہے۔
متوقع ہے کہ ‘Go’ پلان کی باضابطہ رونمائی GPT-5 کے ساتھ کی جائے گی، تاہم اس بارے میں حتمی معلومات کے لیے ہمیں چند دن مزید انتظار کرنا پڑے گا۔ صارفین سے گزارش ہے کہ اس اطلاعات کو ابھی مکمل حقیقت نہ سمجھیں کیونکہ OpenAI اس پلان کو مستقبل میں رد بھی کر سکتا ہے۔