اداکارہ ماہم عامر کے دانت سے سوشل میڈیا صارفین کو مسئلہ کیا ہے؟

منگل 5 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکارہ ماہم عامر کو اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے بعد صارفین کی جانب سے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا جس کا انہوں نے دو ٹوک جواب بھی دیا۔

حال ہی میں ماہم عامر نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ خوشگوار تصاویر شیئر کیں جن میں وہ مسکراتی ہوئی نظر آئیں۔ تاہم، ان تصاویر پر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے منفی تبصرے کیے۔ خاص طور پر ان کے دانتوں کی بناوٹ پر توجہ دی گئی۔

ایک صارف نے ان کے دانتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ’یہ دانت نکلوا دو‘ جس پر ماہم عامر نے دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’نہیں نکالوں گی‘ جبکہ کئی صارفین ان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے نظر آئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Aamir (@mahamaaamir)

واضح رہے کہ ماہم عامر ایک معروف اداکارہ اور ماڈل ہیں جنہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز تھیٹر سے کیا۔ بعد ازاں وہ مختلف ڈرامہ سیریلز میں جلوہ گر ہوئیں اور متعدد کامیاب پراجیکٹس کا حصہ رہ چکی ہیں۔ وہ اداکار فیضان شیخ کی اہلیہ بھی ہیں، اور دونوں کو ایک خوبصورت اور پسندیدہ جوڑی کے طور پر جانا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp