تحریک انصاف کا جھنڈا اب میرے ہاتھ میں ہے، شاہ محمود قریشی

بدھ 10 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا جھنڈا صبح عمران خان پاس تھا، اب میرے ہاتھ میں ہے۔ عمران خان کی گرفتاری من گھڑت سیاسی مقدمہ اور انتقامی کارروائی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سینئر قیادت کے ہنگامی اجلاس میں ہائی کورٹ کے فیصلے کو آج سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کا مطالبہ جائز ہے، یہ من گھڑت سیاسی مقدمہ اور انتقامی کارروائی ہے۔ سیاسی اور قانونی انداز میں اس کا مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج نیب کورٹ میں سینئر لیڈر شپ عمران خان سے ملاقات کرے گی اور پر امن احتجاج قانونی اور آئینی حق ہے۔

تحریک انصاف کا جھنڈا اب میرے ہاتھ میں ہے، شاہ محمود قریشی

گزشتہ روز تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے آئیندہ کے لائحہ عمل پر غور کرنے کے لیے اسلام آباد میں پارٹی کی 6 رکنی کمیٹی کا اجلاس بلا یا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ تحریک انصاف کا جھنڈا صبح عمران خان پاس تھا، اب میرے ہاتھ میں ہے اور اگر میری گرفتاری کا بھی منصوبہ ہے تو یہ جھنڈا کسی اور کے ہاتھ میں چلا جائے گا۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ عوام کو اس امپورٹڈ حکومت اور چور ٹولے کے خلاف باہر نکل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے کسی پر حملہ نہیں کرنا۔ پر امن طریقے سے اپنی جدوجہد کو آگے بڑھانا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارا فوج سے کوئی جھگڑا نہیں کیوں کہ فوج ہماری اپنی ہے۔ ہم صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ پی ڈی ایم سرکار کا یہ ٹولہ کیا کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت اور تعلیم کے عالمی شہرت یافتہ ماہر سر مائیکل باربر کے درمیان مل کر کام کرنے پر اتفاق

وسط ایشیائی ریاستوں نے پاکستانی بندرگاہوں کے استعمال میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیراعظم پاکستان

حکومت کا بیرون ملک جاکر بھیک مانگنے والے 2 ہزار سے زیادہ بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ

کوپا امریکا کا بڑا اپ سیٹ، یوراگوئے نے برازیل کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ٹی20 کرکٹ سے ریٹائر بھارتی کپتان روہت شرما کیا ون ڈے اور ٹیسٹ کے کپتان برقرار رہیں گے؟

ویڈیو

پنک بس سروس: اسلام آباد کی ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لیے خوشخبری

کنوؤں اور کوئلہ کانوں میں پھنسے افراد کا سراغ لگانے کے لیے مقامی شخص کی کیمرا ڈیوائس کتنی کارگر؟

سندھ میں بہترین کام، چچا بھتیجی فیل، نصرت جاوید کا تجزیہ

کالم / تجزیہ

روس کو پاکستان سے سچا پیار ہوگیا ہے؟

مریم کیا کرے؟

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا