انگلینڈ بھارت ٹیسٹ سیریز میں ٹوٹے اور بنے نئے ریکارڈز

منگل 5 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی گئی 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز نے کرکٹ کی تاریخ رقم کر دی۔ 2-2 سے ختم ہونے والی اس سنسنی خیز سیریز میں دونوں ٹیموں کے بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں 5 میچوں میں 7 ہزار سے زائد رنز اور 19 سینچریاں بنیں۔ شبھمن گل کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے اوول میں فیصلہ کن جیت حاصل کی اور سیریز کو ڈرا پر ختم کیا۔

بھارت کی سب سے کم مارجن سے جیت:

اوول میں بھارت کی فتح 7 رنز سے آئی جو بھارت کی تاریخ کی سب سے کم مارجن والی جیت ہے، یہ ریکارڈ 2004 میں آسٹریلیا کے خلاف 13 رنز کی جیت کو پیچھے چھوڑ گیا۔

جو روٹ کا کمال:

انگلینڈ کے جو روٹ نے بھارت کے خلاف 3 بار 500 سے زائد رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے عالمی ٹیسٹ چیمپیئن شپ (WTC) میں 6 ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بھی بنے۔

شبھمن گل کا ریکارڈ:

شبھمن گل نے سنیل گواسکر کا 732 رنز کا ریکارڈ توڑ کر ایک ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔

مزید پڑھیں: کرکٹ کے یادگار ڈرامائی لمحات، بھارت نے انگلینڈ کو صرف 6 رنز سے ہرا کر ٹیسٹ سیریز برابر کر دی

رویندرا جڈیجہ کی ففٹیوں کی تعداد:

رویندرا جڈیجہ نے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں 6 نصف سینچریاں بنا کر یہ منفرد کارنامہ انجام دیا۔

سب سے زیادہ رنز بنانے والی ٹیم:

بھارت نے 5 میچوں کی سیریز میں کل 3 ہزار 809 رنز بنا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا، جو کسی بھی ٹیم کی سب سے زیادہ رنز کی اوسط ہے۔

نائٹ واچ مین کی ففٹی:

آکاش دیپ تیسرے بھارتی نائٹ واچ مین بنے جنہوں نے ٹیسٹ میں نصف سینچری مکمل کی۔

جو روٹ کی سینچریاں:

جو روٹ نے بھارت کے خلاف اپنی 12ویں سینچری بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

جسپرت بمرا کا ریکارڈ:

بمرا نے انگلینڈ میں 51 وکٹیں لے کر ایشان شرما کے ریکارڈ کے برابر پہنچ گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

جی ڈی پی 3 فیصد بڑھتی ہے مگر سیلاب 9 فیصد نقصان کرتا ہے، سیاست اس پر ہونی چاہیے، مصدق ملک

ایم کیو ایم کی خاتون رکن کہکشاں خان کو امریکا میں 8 سال قید کی سزا، جرم کیا تھا؟

شیخ حسینہ کی سزائے موت کے فیصلے پر کوئی بدامنی نہیں ہوئی، بنگلہ دیشی مشیر داخلہ کا دعویٰ

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ