پاک سعودی تجارتی حجم 723 ملین ڈالرز تک پہنچ چکا ہے، پاکستانی سفیر احمد فاروق

بدھ 6 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق کا کہنا ہے کہ سعودیہ میں آئی ٹی کا شعبہ تیزی سے فروغ پا رہا ہے جس کی بدولت گزشتہ برس 73 ملین ڈالرز کا زرمبادلہ پاکستان بھیجا گیا ہماری کوشش ہے کہ نئی آنے والی کمپنیوں کے لیے بھی راہ ہموار کی جائے تاکہ وہ بھی سعودی مارکیٹ میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کر سکیں۔

سفارتخانہ پاکستان ریاض میں سفیر پاکستان احمد فاروق نے مختلف امور پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ معرکہ حق بنیان مرصوص میں سفارتخانہ پاکستان نے سعودی تھنک ٹینکس کے ساتھ مراسم کو ناصرف مضبوط بنایا بلکہ بھارتی وفود کے موقف کے مقابلے میں پاکستانی مؤقف کو بہتر انداز میں پیش کیا اور پاک بھارت کشیدگی رکوانے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کلیدی کردار رہا۔

مزید پڑھیں:قیدیوں کے تبادلے کا پاک سعودی معاہدہ، 30 اسیران پاکستان منتقل

سفیر پاکستان احمد فاروق نے بتایا کہ سعودی عرب میں سو سے زائد آئی ٹی کمپنیاں قیام عمل میں لائی جاچکی ہیں جن کی بدولت ایک سال کے دوران انکی کمپنیوں کی جانب سے 73 ملین ڈالرز کا زرمبادلہ پاکستان بھجوایا گیا جبکہ پاک سعودی تجارتی حجم 723 ملین ڈالرز تک پہنچ چکا ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔

احمد فاروق کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانی ہماری معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جنھوں نے ایک سال کے دوران ریکارڈ 9.34 ارب ڈالرز پاکستان بھجوائے ہیں تاہم ہماری کوشش ہے کہ پاکستان سے سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹرز سے ڈپلومہ ہولڈر ہنر مندوں کو سعودی عرب لایا جائے۔

مزید پڑھیں:وزیر ریلوے حنیف عباسی کا پاک سعودی تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور

سفیر پاکستان احمد فاروق کا کہنا تھا کہ پاک سعودی تعلقات میں کلچرل سرگرمیاں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں دونوں ممالک کی عوام کے باہمی رشتوں کو مضبوط بنانے کے لیے کلچرل سرگرمیوں کا آغاز کیا جا رہا ہے پاکستانی فلموں کی سکریننگ کے علاوہ پاکستانی خطاط کی نمائش کا اہتمام بھی جلد کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایجنڈے میں پاکستانی آرمی چیف سے تیسری ملاقات شامل نہیں، وائٹ ہاؤس

انڈر19 ایشیا کپ، ایک بار پھر پاک بھارت ٹاکرے کا امکان

افغانستان میں شدت پسند سرگرمیوں پر طالبان کے دعوے غیر معتبر قرار، اقوامِ متحدہ کی رپورٹ

لاہور میں سردیوں کا پہلا سورج مریم نواز کا ویژن ہے، صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لیبیا کا سرکاری دورہ، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

ویڈیو

18 دسمبر: عربی زبان کا عالمی دن

آمنہ شفیع، بلوچستان کے بچوں کا مستقبل سنوارنے والی باہمت خاتون

لیدر ٹیک بنگلادیش 2025 ڈھاکا میں پاکستانی لیدر مصنوعات کی نمائش

کالم / تجزیہ

منرو ڈاکٹرائن اور اس کی بگڑتی شکلیں

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی