’آئی جی صاحب انتظار کرتے رہے مگر احتجاج کے لیے کوئی نہ آیا‘، مریم نواز کا پی ٹی آئی پر طنزیہ وار

بدھ 6 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گزشتہ روز ہونے والے احتجاج پر طنزاً تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی صاحب کل انتظار کرتے رہے لیکن احتجاج کے لیے کوئی آیا ہی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لگتا ہے لوگوں کو عقل آ گئی ہے، فتنے، بے ہنگم شور شرابے اور گالی گلوچ والی سیاست کارکردگی سے دفن ہو گئی ہے۔ لوگوں نے دیکھ لیا ہے کہ کیا فرق ہے، تقریریں کرنا بہت آسان ہے اس کے لیے دن رات ایک کرنا پڑتا ہے اور یہ تب ہی ہوتا ہے جب دل میں جذبہ ہو۔ مریم نواز نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فساد پھیلانے والے کیا جانیں کہ خدمت کا مزہ کیا ہوتا ہے۔

مریم نواز کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کرتے نظر آئے، ایک صارف نے لکھا کہ جو لاہور میں احتجاج پر 10 پرچے دے دیے ہیں اس کا کیا کرنا ہے۔

راجہ یاسر لکھتے ہیں کہ وقت پلٹنے پر یہی آئی جی صاحب ان کا انتظار کر رہے ہوں گے۔

حیدر علی نے ریحانہ ڈار کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے طنزاً لکھا کہ یہ شاید یورپ سے گرفتار ہوئی ہیں۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ وقت سدا ایک جیسا نہیں رہتا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی اور دیگر مطالبات کے لیے گزشتہ روز ملک گیر احتجاج کیا تھا۔ ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں، راولپنڈی اور اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود پی ٹی آئی کارکنان نے مختلف مقامات پر احتجاج کیا۔

 اس کے علاوہ لاہور، کراچی، کوئٹہ، مظفرآباد سمیت ملک کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی