روزانہ کتنا پانی پینا چاہیے؟ عوام کی رائے اور ڈاکٹر کی وضاحت

جمعرات 7 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

’میں 3 گلاس پانی پیتا ہوں روزانہ‘… ’میں تو 5 سے 8 گلاس تک پیتا ہوں!‘ بلکہ کچھ لوگوں نے یہاں تک کہا کہ وہ روز 12 گلاس پانی پیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پانی پانی رے! وزیرِ اعظم نے اسلام آباد میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے ٹاسک فورس قائم کردی

یہ جوابات ہمیں عوام سے پوچھنے پر ملے جب ہم نے معلوم کیا کہ وہ روزانہ کتنا پانی پیتے ہیں۔ بظاہر یہ ایک سادہ سا سوال تھا مگر جوابات سے یہ بات واضح ہوئی کہ بہت سے لوگ پانی کے استعمال کے بارے میں درست معلومات سے محروم ہیں۔

ہم نے ان آرا کے حوالے سے ماہر صحت ڈاکٹر ذین شاہد مغل سے گفتگو کی جنہوں نے بتایا کہ کم پانی پینا بہت خطرناک ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے نہ صرف جسم میں تھکاوٹ اور سستی پیدا ہوتی ہے بلکہ گردوں کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے، جلد خشک ہو جاتی ہے اور ڈیہائڈریشن جیسے سنگین مسائل جنم لیتے ہیں۔

ڈاکٹر ذین شاہد نے یہ بھی واضح کیا کہ جو لوگ کولڈ ڈرنکس کو پانی کا نعم البدل سمجھتے ہیں وہ غلط فہمی کا شکار ہیں۔ یہ مشروبات وقتی طور پر تسکین تو دیتے ہیں مگر صحت کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں اور پانی کی کمی کو پورا نہیں کر پاتے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں 68 فیصد بیماریاں آلودہ پانی کے استعمال سے پیدا ہوتی ہیں، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال

انہوں نے عوامی جوابات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کو اپنی روزمرہ سرگرمیوں، موسم اور جسمانی حالت کے مطابق تقریباً 8 سے 10 گلاس پانی روزانہ پینا چاہیے۔

اب آپ بتائیں، آپ روزانہ کتنا پانی پیتے ہیں؟ کیا آپ کی یہ مقدار آپ کی صحت کے لیے کافی ہے؟ دیکھیے سفیر احمد کی یہ ویڈیو رپورٹ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

’گلے لگانا میری فطرت ہے‘، اریکا کرک کی جے ڈی وینس سے گلے ملنے پر وضاحت

پاکستان میں منرل واٹر کے غیرمعیاری اور مضر صحت برانڈز کونسے ہیں؟ فہرست جاری

قومی اتحاد پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا