بلیو اکانومی میں اہم پیشرفت، پاکستان اور عراق کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کا معاہدہ

جمعرات 7 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اورعراق نے مذہبی سیاحت اوردو طرفہ تجارت کے فروغ کے لیے گوادر بندرگاہ اور ام القصر بندرگاہ کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

یہ مفاہمتی یادداشت وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری اور اسلام آباد میں عراقی سفارت خانے کے نائب سربراہ عبدالقادر سلیمان الحمیری کی قیادت میں آنے والے 3 رکنی وفد کے درمیان ملاقات کے دوران طے پائی۔

جنید چوہدری نے اس معاہدے کو دو طرفہ تعلقات میں ایک نئے باب سے تعبیر کرتے ہوئے بحری مسافر اور مال بردار روابط کے قیام کی اہمیت پر زور دیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ فیری سروس ہمارے مشترکہ ثقافتی و مذہبی رشتوں کو فروغ دے سکتی ہے اور نئی کاروباری راہیں کھول سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا اہم فیصلہ: اربعین کے زائرین پر زمینی سفر پر پابندی، فضائی سفر جاری رہے گا

’اس اقدام سے پاکستان کی بلیو اکانومی حکمتِ عملی کے تحت بندرگاہی سرگرمیوں اور سپلائی چین کے فروغ کو تقویت ملے گی۔‘

یہ فیری سروس بالخصوص ان پاکستانی زائرین کے لیے مفید ثابت ہو گی جو خاص طور پر اربعین یعنی امام حسینؑ کے چہلم کے موقع پر زیارت اور عبادات کے لیے عراق کا سفر کرتے ہیں۔

حال ہی میں حکومت نے ایران کے زمینی راستے سے سفر پر پابندی عائد کی ہے، جو اس سے پہلے ایک مرکزی ٹرانزٹ راستہ تھا، اس لیے سمندری راستہ ایک متبادل اور محفوظ ذریعہ فراہم کرے گا، ہر سال تقریباً 10 لاکھ پاکستانی زائرین نجف اور کربلا کی زیارت کے لیے عراق جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:ایران اور عراق میں زیارات کے لیے نیا مربوط نظام لا رہے ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

ملاقات کے دوران وزیر بحری امور جنید چوہدری نے ایران اور خلیج تعاون کونسل کے ساتھ بھی فیری سروس شروع کرنے کی حکومتی کوششوں سے وفد کو آگاہ کیا، انہوں نے عراق کے ساتھ تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کی تجویز پیش کی، جس میں پاکستان سے ادویات، گوشت اور چاول کی برآمدات میں اضافہ اور عراق سے تیل کی درآمد کو بڑھانے کی بات شامل تھی۔

اس کے ساتھ ہی وزیر برائے بحری امور نے بتایا کہ پاکستان گوادر فری زون میں موجود سہولت کے ذریعے عراق کی پوٹاشیم سلفیٹ کی مانگ بھی پوری کر سکتا ہے۔

مالی سال 2024 کے تجارتی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے عراق کو 5 کروڑ 42 لاکھ 90 ہزار ڈالر کی برآمدات کیں، جبکہ عراق سے 14 کروڑ 54 لاکھ 60 ہزار ڈالر مالیت کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کیں۔

مزید پڑھیں:ایران نے پاکستانی زائرین کے لیے ویزا پالیسی کا اعلان کردیا

وزیر برائے بحری امور کے مطابق پاکستان جلد ہی انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے انتخابات میں حصہ لینے جا رہا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے عراق سے حمایت کی درخواست کی، جس پر عبدالقادر الحمیری نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی