وفاقی حکومت کا 3 مراحل میں 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

جمعرات 7 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے 3 مراحل پر مشتمل منصوبے کے تحت 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پوسٹ کی جلد نجکاری کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟

وفاقی وزیر برائے نجکاری عبد العلیم خان نے اس حوالے سے قومی اسمبلی میں تفصیلات جمع کرا دی ہیں، جن میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں ایک سال کے اندر 10 اداروں کو نجی شعبے کے حوالے کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں اگلے ایک سے تین سال میں مزید 13 اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔ تیسرے اور آخری مرحلے میں ایک ادارے کو تین سے پانچ سال کے دوران نجی تحویل میں دینے کا منصوبہ ہے۔

عبدالعلیم خان کے مطابق پہلے مرحلے میں جن اداروں کی نجکاری کا ارادہ ہے ان میں قومی ایئر لائن، روزویلٹ ہوٹل اور زرعی ترقیاتی بینک شامل ہیں، اس کے علاوہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) سمیت تین ڈسٹری بیوشن کمپنیز بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِاعظم کی پی آئی اے کی نجکاری میں شفافیت کو کلیدی اہمیت دینے کی ہدایت

عبد العلیم خان نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن، چار بجلی پیدا کرنے والی کمپنیز (جنکوز) اور لیسکو سمیت 6 ڈسکوز کو نجی شعبے کے حوالے کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp