معرکہ حق میں بھارت کو شکست کے بعد 14 اگست کی اہمیت میں اضافہ ہوگیا، عظمیٰ بخاری

جمعرات 7 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ معرکۂ حق میں بھارت کو شکست فاش کے بعد 14 اگست کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

لاہور میں صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیشہ جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے، لیکن معرکۂ حق میں بھارت کو شکست فاش دینے کے بعد اس 14 اگست کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر آئندہ پورا ہفتہ اقلیتی برادری کے لیے منایا جائے گا اور 11 اگست کو یومِ اقلیت پر عظیم الشان تقریب کا انعقاد بھی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی فتنہ کی نئی کال دے رہی ہے، ملک ترقی کرے تو انہیں تکلیف ہوتی ہے: عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کا ہمیشہ یہ ویژن رہا ہے کہ وہ پنجاب کے تمام شہریوں کو برابری کی حیثیت سے دیکھتی ہیں۔ ان کے لیے کوئی سیاسی وابستگی، مذہبی یا جغرافیائی تقسیم معنی نہیں رکھتی۔ جو طبقات ماضی میں نظرانداز ہوتے رہے، وزیراعلیٰ نے ان کا ساتھ دیا ہے اور انہیں حوصلہ دیا ہے۔

وزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کا ویژن بہت واضح ہے۔ انہوں نے پنجاب اسمبلی میں کہا تھا کہ اقلیتیں ان کے سر کا تاج ہیں اور ان کا احساسِ کمتری ختم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ مریم نواز نے ایوان میں کھڑے ہو کر کہا کہ جس طرح سبز ہلالی پرچم میں سبز اور سفید رنگ مل کر مکمل پرچم بنتا ہے، اسی طرح ہمارا نظام بھی ایسا ہی ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے اسٹیج فنکار وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری سے ناراض کیوں؟

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سال کی قلیل مدت میں مریم نواز کی قیادت میں انقلابی اقدامات کیے گئے۔ چاہے وہ 50 ہزار غریب اقلیتی خاندانوں کو اقلیتی کارڈ جاری کرنا ہو یا مندر، چرچز اور گردواروں کی بحالی، حکومت نے عملی اقدامات کیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی