پاکستانی گھروں میں صحت مند زندگی کے لیے قدرتی علاج کی طرف رجحان بڑھ رہا ہے، اور اس حوالے سے ڈیٹاکس واٹر ایک مقبول انتخاب بن چکا ہے۔ ڈیٹاکس واٹر قدرتی اجزا سے بنایا جاتا ہے جو جسم کو زہریلے مادوں سے صاف کرتا ہے اور مجموعی صحت کو بہتر بناتا ہے۔
اس آسان نسخے میں لیموں، پودینہ، کھیرا، دار چینی اور تخم ملنگا شامل ہیں، جنہیں رات بھر پانی میں بھگو کر صبح ناشتے سے پہلے پیا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پانی جسم کے میٹابولزم کو تیز کرتا ہے، وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے، اور جلد کو چمکدار اور صاف رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں: روزانہ کتنے ہزار مائیکرو پلاسٹک ذرات کیسے ہمارے جسم میں داخل ہو رہے ہیں؟
تخم ملنگا جسم کو ٹھنڈک پہنچانے کے ساتھ شوگر کو کنٹرول کرنے میں بھی معاون ہے، تاہم حاملہ خواتین اور شوگر یا بلڈ پریشر کے مریضوں کو اس کے استعمال سے قبل ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
پاکستان میں صحت کے ماہرین کا مشورہ ہے کہ قدرتی اور سادہ طریقے اپناتے ہوئے روزانہ ڈیٹاکس واٹر کا استعمال جسمانی توانائی اور فریشنس بڑھانے کا موثر ذریعہ ہے۔
آج ہی اس قدرتی نسخے کو اپنی روزمرہ زندگی میں شامل کریں اور خود کو ہلکا پھلکا، توانا اور صحت مند محسوس کریں۔