یوٹیوب کا نیا اے آئی ایج ایسٹیمیشن ماڈل لانچنگ کے قریب، کم عمر صارفین پر سخت پابندیاں

جمعہ 8 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ وہ 13 اگست سے مصنوعی ذہانت (AI) اور مشین لرننگ (ML) پر مبنی نیا ایج ایسٹیمیشن ماڈل متعارف کرائے گا، جس کا مقصد کم عمر صارفین کو محفوظ بنانا اور ان اکاؤنٹس کی نشاندہی کرنا ہے جن میں غلط عمر درج کی گئی ہو۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب شارٹس سے پاکستان میں بھی پیسے کمانے کا آغاز

یہ ماڈل جدید ٹیکنالوجی سگنلز اور الگورتھمز کی مدد سے صارف کی حقیقی عمر کا تعین کرے گا۔ کمپنی کے مطابق یہ فیچر درج ذیل ذرائع سے ڈیٹا لے کر کام کرے گا.

سرچ ہسٹری: صارف یوٹیوب پر کن موضوعات کی تلاش کرتا ہے۔

ویڈیوز کے زمرے: کس قسم کی ویڈیوز دیکھی جاتی ہیں۔

اکاؤنٹ کی مدت: اکاؤنٹ کب سے فعال ہے اور اس پر کس نوعیت کی سرگرمیاں ہو رہی ہیں۔

ممکنہ اقدامات

اگر ماڈل کسی اکاؤنٹ کو 18 سال سے کم عمر قرار دے تو یوٹیوب فوری طور پر ذاتی نوعیت کے اشتہارات بند کرے گا، ویڈیو ریکمنڈیشنز میں اضافی حفاظتی فلٹر شامل کرے گا اور مخصوص اقسام کے مواد کو بار بار دیکھنے کی حد مقرر کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ 5 ماہ میں 62 ہزار سے زائد یوٹیوب چینلز اور لنکس کو بلاک کیا، پی ٹی اے

مزید یہ کہ ڈیجیٹل ویل بینگ ٹولز کو فعال کرے گا تاکہ نوجوان صارفین کا اسکرین ٹائم کم کیا جاسکے۔

غلطی سے کم عمر قرار پانے کی صورت

اگر کسی بالغ صارف کا اکاؤنٹ غلطی سے کم عمر قرار دیا گیا تو وہ اپنی عمر کی تصدیق سرکاری شناختی کارڈ، کریڈٹ کارڈ یا سیلفی کے ذریعے کرسکے گا۔

یاد رہے کہ یوٹیوب کا یہ فیچر ابتدائی طور پر صرف امریکا میں لانچ کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں