این اے-129 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما میاں حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ حماد اظہر کے وکیل ابوذر سلمان خان نیازی نے اس جانچ پڑتال میں حصہ لیا۔
ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ انہوں نے مختلف محکموں بشمول سوئی گیس، ایف آئی اے، نیب اور دیگر اداروں سے متعلقہ ڈیٹا منگوایا ہے، جس کی روشنی میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: این اے 129 ضمنی انتخابات: حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کیوں واپس کیے گئے؟
ریٹرننگ افسر کا کہنا تھا کہ ابھی حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مشروط طور پر منظور کیے جا رہے ہیں اور ڈیٹا موصول ہونے کے بعد ہی کاغذات کی منظوری یا نا منظوری کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔