وزیر دفاع خواجہ آصف نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلسطین میں 2 ریاستی حل اورغزہ میں قتلِ عام کے خاتمے کے لیے اپنا تاریخی کردار ادا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:’پرتگال میں جائیدادیں، اربوں کی سلامی‘ خواجہ آصف کا بیوروکریسی پر سنگین الزام
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے حالیہ بیان میں انہوں نے ٹرمپ کی عالمی امن کے لیے کامیاب کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں انسانیت کی خدمت قرار دیا، جنہیں تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔
صدر ٹرمپ کا آذربائیجان اور آرمینیا میں امن کا معاہدہ کروانے میں کردار قابل تحسین۔ روس اور یوکرائین میں صلح کا صدر ٹرمپ کی طرف سے عندیہ مل رہا ھے۔ اس سے پہلے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی صدر ٹرمپ کی کوششوں سے ممکن ھوئ۔ امریکی صدر روس کیساتھ بھی تعلقات کی بہتری کا عندیہ دے رہے…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) August 9, 2025
اپنے حالیہ بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا آذربائیجان اور آرمینیا میں امن کا معاہدہ کروانے میں کردار قابل تحسین رہا ہے دوسری جانب ان کی جانب سے روس اور یوکرین میں ممکنہ صلح کا عندیہ بھی دیا جارہا ہے۔
’اس سے پہلے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی صدر ٹرمپ کی کوششوں سے ممکن ہوئی، امریکی صدر روس کیساتھ بھی تعلقات کی بہتری کا عندیہ دے رہے ھیں، صدر ٹرمپ کی امن کے لیے یہ کامیاب کوششیں تاریخی اھمیت اور انسانیت کی خدمت ہیں۔‘
مزید پڑھیں:خواجہ آصف کو بیوروکریسی سے متعلق بات نہیں کرنی چاہیے تھی، رانا ثناللہ
وزیر دفاع نے امید ظاہر کی کہ صدر ٹرمپ فلسطین میں بھی 2 ریاستی حل اور غزہ میں قتلِ عام کے خاتمے کے لیے تاریخی کردار ادا کریں گے۔ ’انسانیت صہیونی مظالم اور فلسطینی نسل کشی کے خاتمے کی منتظر ہے، اور تاریخ ٹرمپ کو ان خدمات پر ہمیشہ یاد رکھے گی۔‘
خواجہ آصف کے مطابق صدر ٹرمپ اپنا تاریخی کردار فلسطین میں امن اور 2 ریاستی حل کے لیے بھی ادا کریں گے، غزہ میں قتل عام کا نشانہ اور نہتے فلسطینی بھی پائیدار امن کے لیے ان کی مداخلت کے منتظر ہیں۔ ’انسانیت صیہونی مظالم اور فلسطینی نسل کشی کے خاتمے کی منتظر ہے، تاریخ ان کو تا ابد یاد رکھے گی۔‘
مزید پڑھیں:خواجہ آصف کے وزارت سے مستعفی ہونے کی خبریں، وزیر دفاع خود بول پڑے
خواجہ آصف کے اس بیان نے سیاسی و عوامی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے، خاص طور پر اس وقت جب ان کے بعض حالیہ تبصرے ملکی سیاست اور بیوروکریسی کے حوالے سے بحث اور تنقید کی زد میں آچکے ہیں۔‘