ٹوبہ ٹیگ سنگھ میں کھیت میں گھسنے پر بھینس کی ٹانگیں توڑ دی گئی ہیں، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات پہنچا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: بااثر شخص نے کھیت میں آنے پر گدھی کے کان کاٹ دیے
پولیس کے مطابق پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے موضع نکریری بشیر دوآنہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کھیتوں میں داخل ہونے پر بھینس کی ٹانگیں توڑ دی گئیں۔
بھینس مخالفین کے کھیتوں میں چلی گئی تھی جس پر ملزمان نے تشدد کرتے ہوئے اس کی ٹانگیں توڑ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ: معذور کردی گئی اونٹنی اپنے پیروں پر کھڑی ہوگئی، مصنوعی ٹانگ کا تجربہ کامیاب
واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔