چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ترک یومِ فتح کی تقریب میں شرکت

جمعہ 29 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترک مسلح افواج کے یومِ فتح کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ اس تقریب میں ممتاز سول و عسکری شخصیات، میڈیا نمائندگان، کاروباری رہنما، سفارتی برادری اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھی شرکت کی جس سے پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کے لیے وسیع تر حمایت اجاگر ہوئی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے یومِ فتح کے موقع پر ترکیہ کے عوام، سیاسی قیادت اور مسلح افواج کو دلی مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیے: یومِ آزادی اور ’معرکۂ حق‘ کی گرینڈ تقریب، ترکیہ و آذربائیجان کے فوجی دستوں کی شمولیت

اپنے خطاب میں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ، آزمودہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک اپنے منفرد تعلقات کو مشترکہ اقدار، باہمی اعتماد اور مضبوط شراکت داری کی بنیاد پر مزید وسعت اور گہرائی دیں گے۔

اس سے قبل تقریب میں آمد پر ترکیہ کے سفارتخانے کے نگرانِ امور برک ایجے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا استقبال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلاک چین اور اسٹیبل کوائنز پاکستان کے بڑے مالیاتی مسائل حل کرسکتے ہیں، وزیر مملکت بلال ثاقب کی میڈیا سے گفتگو

دل کے دورے کے خطرے میں کولیسٹرول کی سطح میں تبدیلی ٹرائی گلیسرائیڈز سے زیادہ اہم قرار

پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

موبائل فون کا جھگڑا خاندان کو لے ڈوبا، نوجوان کو بچاتے والدین بھی پہاڑی سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘