سندھ حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ

اتوار 10 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوگئے، جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے اپنا احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلے میں سینیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے ٹرانسپورٹرز سے ملاقات کی اور حالیہ حادثے و پرتشدد واقعات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

یہ ملاقات کمشنر ہاؤس کراچی میں ہوئی جہاں ٹرانسپورٹرز کے وفد نے حاجی یوسف اور جام عالم کی قیادت میں شرکت کی۔

اس موقع پر کمشنر کراچی سید حسن نقوی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

شرجیل انعام میمن نے حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کے بعد پیش آنے والے پرتشدد مناظر کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سندھ حکومت ٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانی جان کا ضیاع ناقابل تلافی المیہ ہے، اور یہ ہم سب کے لیے انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مسائل کا حل تشدد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ باہمی تعاون سے نکالا جا سکتا ہے۔ حکومت تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ مل کر ٹرانسپورٹ شعبے کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرے گی۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں اور فسادات میں ملوث افراد کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کے تحت مقدمات قائم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈمپر مالکان کو اپنی گاڑیوں میں کیمرے، ٹریکر، ڈرائیورز کے لائسنس اور انشورنس کو یقینی بنانا ہوگا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ٹرانسپورٹرز کو ہونے والے نقصان کے تخمینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی