سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں نارا کینال کے کنارے کپڑے دھونے کے دوران ایک خاتون پر مگرمچھ نے حملہ کر دیا، تاہم خاتون کا شوہر دلیرانہ انداز میں مگرمچھ سے لڑ کر اپنی بیوی کو بچانے میں کامیاب ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سکھر، کپڑے دھوتی خاتون پر مگرمچھ کا حملہ، شوہر نے کود کر جان بچالی
بیوی کو بچانے والے حب علی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے مگرمچھ پر مکے اور لاتیں برسا کر اپنی اہلیہ کی جان بچائی۔
واقعہ نارا کینال کے آرڈی 115 مقام پر پیش آیا، جہاں ایک خاتون کپڑے دھو رہی تھی کہ اچانک مگرمچھ نے حملہ کر کے اسے اپنے جبڑوں میں دبوچ لیا اور پانی کی جانب گھسیٹنے لگا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر نے فوری طور پر نہر میں چھلانگ لگا دی اور ہمت سے مگرمچھ کا مقابلہ کرتے ہوئے بیوی کو اس کی گرفت سے چھڑا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: قصور سے کروڑوں روپے مالیت کا نایاب مگرمچھ برآمد
پولیس کے مطابق خاتون کی ٹانگ مگرمچھ نے بری طرح زخمی کر دی، جس کے بعد متاثرہ خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔