غزہ پر اسرائیلی کنٹرول کا منصوبہ خطے میں نئےالمیہ کو جنم دے گا، اقوام متحدہ

پیر 11 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اتوار کو سلامتی کونسل کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کا غزہ سٹی پر کنٹرول کا منصوبہ ایک اور المیے کو جنم دے سکتا ہے، جس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے، یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا مقصد علاقے پر قبضہ کرنا نہیں۔

سلامتی کونسل کا یہ غیر معمولی ہنگامی اجلاس اس وقت بلایا گیا جب اسرائیل نے اعلان کیا کہ اس کی فوج غزہ سٹی کا کنٹرول سنبھالے گی، اس فیصلے کو نیتن یاہو کی سیکیورٹی کابینہ کی منظوری ملی، مگر عالمی سطح پر اس پر شدید تنقید ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ پر اسرائیلی قبضے کا اعلان، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری

اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل میروسلاو جینچا نے اجلاس میں کہا کہ اگر یہ منصوبے نافذ ہوئے تو یہ غزہ میں ایک اور تباہی کو جنم دیں گے، جو پورے خطے کو متاثر کرے گی اور مزید جبری بے دخلی، ہلاکتوں اور تباہی کا باعث بنے گی۔

سلووینیا کے اقوام متحدہ میں سفیر سیموئل زبوگار نے، یورپی رکن ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے، کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف یرغمالیوں کی واپسی کو یقینی بنانے میں ناکام رہے گا بلکہ ان کی جانوں کو مزید خطرے میں ڈالے گا۔ ان کے مطابق، یہ اقدام غزہ میں پہلے سے موجود بدترین انسانی بحران کو اور بڑھا دے گا اور فلسطینی شہریوں کی مزید اموات اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا باعث بنے گا۔

مزید پڑھیں:غزہ میں امداد کی تقسیم کے دوران اسرائیلی حملے، اقوام متحدہ نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اتوار کو کہا کہ اسرائیل مختصر مدت کے منصوبے پر کام کر رہا ہے کیونکہ وہ جنگ کو ختم کرنا چاہتا ہے، انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ پر قبضہ نہیں کرنا چاہتا۔

اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر ریاض منصور نے جمعہ کو کہا کہ اسرائیلی حکومت کی یہ کشیدگی عالمی برادری کی خواہشات کے بالکل منافی ہے۔

مزید پڑھیں:اسرائیلی فوج غزہ میں حاملہ خواتین کے ٹکڑے، بچوں کے سروں پر گولی ماررہی ہے، اقوام متحدہ میں امریکی سرجن کا انکشاف

امریکی حمایت کے پیشِ نظر، جو سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے، امکان ہے کہ اسرائیل کو کسی عملی اقوام متحدہ کی مذمت سے بچا لیا جائے گا۔

اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر ڈینی ڈینن نے اجلاس سے پہلے کہا کہ اسرائیل تمام یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ نہیں روکے گا اور اپنے شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانا اس کا فرض ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی