سرکاری حج اسکیم کا دوسرا مرحلہ شروع، درخواستیں 16 اگست تک جمع کروائی جاسکتی ہیں

پیر 11 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت مذہبی امور نے 2026 کی سرکاری حج اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔ ترجمان وزارت نے بتایا ہے کہ آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں کے ذریعے اخراجات کی پہلی قسط کے ساتھ درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں، جو 16 اگست تک جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں: حج درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل، 71 ہزار سے زیادہ درخواستیں جمع

دوسرے مرحلے میں وہ افراد بھی درخواست دے سکیں گے جو پہلے رجسٹرڈ نہیں تھے۔ سمندر پار پاکستانی بھی اپنے قریبی عزیز کے ذریعے نامزد بینکوں میں حج کے لیے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

بیرون ملک مقیم عازمین میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ وطن پہنچنے پر متعلقہ حکام کو جمع کروائیں گے۔ وزارت نے کہا ہے کہ حج کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق پہلے مرحلے میں آن لائن اور بینکوں میں جمع درخواستوں کی تعداد 71 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ یہ حج اسکیم ملکی سطح پر شفافیت اور آسانی کے ساتھ حج کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ترتیب دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp