دانتوں کو صحت مند اور جراثیم سے محفوظ رکھنے والی غذائیں

جمعرات 11 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آپ کے دانتوں کی صحت بالکل ویسی ہی ہو گی جس طر ح کی آپ غذا کھاتے ہیں۔مختلف اقسام کے مصنوعی میٹھے مشروبات اوردیگر مصنوعی میٹھی اشیا وغیرہ کے استعمال سے دانت خراب ہوجا تے ہیں۔

اسی لیے دانتوں کی اچھی صحت کے لیے صحت مند غذا ضروری ہے۔غذا کا ہمارے دانتوں اور مسوڑھوں پر فوری اثر پرتا ہے۔ناقص غذا کے استعمال سے ہمارے دانت خراب اور مسوڑھے مختلف بیماریوں کا شکارر ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق منہ کی صحت کو درج ذیل صحت بخش کھانوں سےبہتر بنایا جا سکتا ہے۔

1۔دہی

دہی کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور ہوتا ہےجو ہمارے دانتوں کو مضبوط بناتا ہے۔دہی میں پائے جانے والے پرو بائیو ٹکس ہمارے مسوڑھوں کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔
دہی ہمارے دانتوں میں موجود کیویٹیز کو بھی ختم کرتی ہے۔دانتوں کی اچھی صحت کے لیے اس بات کو یقینی بنائیں کہ دہی کا استعمال چینی کے بغیر کیا جائے۔

2۔گاجر

گاجر  فائبر سے بھرپور ہوتی ہے اور یہ وٹامن اے کا بھی بہت بڑا ذریعہ ہے۔ہر کھانے کے بعد کچی گاجر کھانے سے ہمارے منہ میں لعاب کی پیداوار بڑھ جاتی ہے۔جس سے ہمارے دانتوں میں کیویٹی لگنے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

3۔سیب

سیب میں پانی اور فائبروافرہ مقدار میں پائے جاتے ہیں۔سیب کھانے سے ہمارے منہ میں ایسا لعاب پیدا ہوتا ہے جو منہ میں موجود بیکٹیریا اور کھانے کے چھوٹے چھوٹے ذرات کو دور کرتا ہے۔پھلوں کا ریشہ مسوڑھوں کی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے۔

4۔سبز پتوں والی سبزیاں

سبز پتوں والی سبزیاں وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتی ہیں جبکہ ان میں کیلوریز کی مقدار کم پائی جاتی ہے۔پتوں والی سبزیاں جیسے (Kale)ایک قسم کی بند گوبھی اور پالک منہ کی صحت کے لیے بہترین غذائیں ہیں۔
ان سبزیوں میں موجود کیلشیم ہمارے دانتوں کے لیے مفید ہوتا ہے۔

5۔بادام

بادام  بھی کیلشیم اور پروٹین کا ایک معقول ذریعہ ہیں۔اپنے دوپہر کے کھانے کے ساتھ مٹھی بھر بادام کا استعمال ضرور کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp