حکومت کی زرعی شماری رپورٹ 2024 کے مطابق پاکستان میں گدھوں کی مجموعی تعداد 49 لاکھ ہو گئی ہے، جن میں سب سے زیادہ گدھے صوبہ پنجاب میں پائے جاتے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں گدھوں کی تعداد 24 لاکھ 3 ہزار ہے، جو دیگر تمام صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں:
بلوچستان کے مقابلے میں 17 لاکھ 73 ہزار زیادہ گدھے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے مقابلے میں 16 لاکھ 21 ہزار زیادہ گدھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے ملک میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ، پاکستان میں مویشیوں کی کل تعداد کتنی ہوگئی؟
سندھ کے مقابلے میں 13 لاکھ 22 ہزار زیادہ گدھے ہیں۔
صوبہ وار تفصیل درج ذیل ہے:
پنجاب: 24 لاکھ 3 ہزار
سندھ: 10 لاکھ 81 ہزار
خیبر پختونخوا: 7 لاکھ 82 ہزار
بلوچستان: 6 لاکھ 30 ہزار
اسلام آباد: 4 ہزار
اعداد و شمار کے مطابق سندھ گدھوں کی تعداد میں دوسرے، خیبر پختونخوا تیسرے اور بلوچستان چوتھے نمبر پر ہے، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سب سے کم گدھے ریکارڈ کیے گئے۔