سپریم کورٹ کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز میں بھی پھوٹ: ٹیریان کیس کا فیصلہ خلاف ضابطہ جاری ہونے کا انکشاف

بدھ 10 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے مابین بھی پھوٹ پڑگئی ہے۔ اس بات کا انکشاف ٹیریان کیس کے فیصلہ سے متعلق ترجمان ہائیکورٹ کیا جنب سے جاری کردہ اعلامے کیا گیا ہے۔

ٹیریان کیس کے فیصلہ سے متعلق ترجمان ہائیکورٹ کے اعلامیے کے مطابق عمران خان کیخلاف نااہلی کی درخواست پر فیصلہ 30 مارچ کو محفوظ ہوا۔

کازلسٹ اجرا اور فریقین کو اطلاع دیے بغیر دو ججز کی رائے اپ لوڈ کی گئی،اعلامے کے مطابق دو ججز کی رائے عدالتی فیصلہ نہیں ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کیسزسے متعلق دوججز کی رائے رولز کے خلاف ہے۔ کیس کی دوبارہ سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دیا جارہا ہے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ ویب سائٹ پر فیصلہ اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ قبل ازیں اسلام آباد ہائیوکورٹ کی ویب سائٹ پر دو ججز کی آرا اپ لوڈ کی گئی تھی جس میں مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کو نا اہل قرار دینے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی گئی تھی۔

یہ اسلام آباد ہائیوکورٹ میں درخواست شہری محمد ساجد کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی مبینہ بیٹی ٹیریان کا نام ظاہر نہیں کیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی سائٹ پر جاری ہونے والے ان آرا کے مطابق ٹیریان کیس دو جج صاحبان نے نا قابل سماعت قرار دیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے جو فیصلہ لکھا اس سے دو جج صاحبان  نے اتفاق نہیں کیا تھا ۔

جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست مسترد کی، اکثریتی فیصلہ جسٹس محسن اختر کیانی نے لکھا، جسٹس ارباب محمد طاہر نے اتفاق کیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق کے فیصلے سے اتفاق نہیں کیا تھا۔

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برطانوی پاکستانی نے گاڑی پر لندن سے لاہور کا سفر محض 5 دنوں میں کیسے مکمل کیا؟

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

علما کے جائز مسائل حل کیے جائیں گے: محسن نقوی کی مفتی منیب الرحمان سے ملاقات میں اتفاق

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں، درآمدات میں اضافہ برآمدات پر بھاری

آزاد کشمیر: مسلم لیگ ن کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان، اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ

ویڈیو

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟