برطانوی پاکستانی نے گاڑی پر لندن سے لاہور کا سفر محض 5 دنوں میں کیسے مکمل کیا؟

منگل 21 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لندن سے پاکستان تک طویل سفر، وہ بھی گاڑی پر، سننے میں مشکل ضرور لگتا ہے لیکن ایک برطانوی پاکستانی تاجر نے رینج روور گاڑی میں لندن سے لاہور کا سفر  5 دنوں میں مکمل کیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

فہیم احمد نے بتایا کہ یہ سفر ان کا اور ان کے جرمن دوست جنید کا تھا، جو دونوں ڈرائیور تھے اور یہ نان اسٹاپ سفر تھا۔ 5 دن میں برطانیہ سے پاکستان پہنچے جبکہ لاہور سے واپس برطانیہ پہنچنے میں 6 دن لگے۔

ان کا کہنا تھا کہ سفر کا مقصد دنیا کو یہ دکھانا تھا کہ ایسا ممکن ہے۔ دوران سفر صرف ایک بار ایران میں ایک رات کے لیے رکے، اور یہ تجربہ ان کے لیے انتہائی شاندار رہا۔ انہوں نے بتایا کہ کم فیول استعمال ہوا، جو صرف ایک طرف کا خرچہ تقریباً 550 پاؤنڈز تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی میاں بیوی جنہوں نے گاڑی پر 22 ممالک کا سفر کرکے ریکارڈ قائم کردیا

فہیم احمد نے یہ منفرد سفر اپنے والدین کے نام منسوب کیا جو اس دنیا میں نہیں ہیں اور جن کی تدفین نارووال میں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ جہاز کے ذریعے سفر تو کرتے ہیں، لیکن روڈ کے ذریعے اپنی والدین کی قبر پر فاتحہ پڑھنے کا تجربہ الفاظ سے بیان کرنا مشکل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران وہ 22 ممالک سے گزرے، جن میں فرانس، بیلجیم، نیدرلینڈز، جرمنی، آسٹریا، ترکی اور ایران شامل ہیں۔ فہیم احمد نے کہا کہ گاڑی میں کوئی خرابی نہیں آئی اور اس تجربے کو دنیا کے ہر شخص کو کرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرونی سرپرستی میں چلنے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمہ تک آپریشنز پوری قوت سے جاری رہیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان بنگلا دیش کو شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار ساف فٹبال چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

ایک مسافر کی جرأت، حاضر دماغی نے 30 سے زیادہ قیمتی انسانی جانیں کیسے بچائیں؟

بھارت انڈر 19 ایشیا کپ تو جیتا لیکن اخلاقیات ہار گیا، بھارتی کھلاڑیوں کے نازیبا اشاروں کی ویڈیو وائرل

پنجاب حکومت نے سرکاری گلف اسٹریم طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی

ویڈیو

ایک مسافر کی جرأت، حاضر دماغی نے 30 سے زیادہ قیمتی انسانی جانیں کیسے بچائیں؟

عروسہ خان کا اقرارالحسن سے رشتہ مفتی عبدالقوی نے کروایا، میرا کی جلد شادی، دلہا کون؟

عمران خان نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی، نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے بھی حامی ہیں، بیرسٹر علی ظفر

کالم / تجزیہ

ڈیل ہو جائے گی؟

یمن کے حوثی اب مسلم امہ کے لیے ناسور بن چکے ہیں

فلسفہ وغیرہ !