کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا ہے، ملازمین نے تنخواہوں کی ادائیگی میں مزید تاخیر پر یوم آزادی کو دھرنا دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان اسمبلی کے باہر بیک وقت 4 احتجاجی مظاہرے، ارکان اسمبلی سے مذاکرات
پیر کے روز میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کرتے ہوئے ریلی نکالی اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے دفتر کے سامنے شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ آج 11 اگست ہو گئی ہے لیکن تاحال تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاق کی طرز پر الاؤنس کے لیے احتجاج، پشاور میں سرکاری ملازمین پر شیلنگ اور لاٹھی چارج
احتجاجی ملازمین نے کہا کہ تنخواہیں نہ ملنے کے باعث وہ گیس اور بجلی کے بل حتیٰ کہ بچوں کی فیس تک ادا نہیں کرسکے، مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر کل تک تنخواہیں جاری نہ کی گئیں تو 14 اگست(یوم آزادی) کو دھرنا دیا جائے گا۔