اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس 147000 پوائنٹس سے تجاوز کرگیا

منگل 12 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس کاروبار کے ابتدائی اوقات میں 900 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا، صبح 10 بج کر 55 منٹ پر انڈیکس 147,845.28 کی سطح پر تھا، جو 915.44 پوائنٹس یا 0.62 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

کاروباری سرگرمیوں میں گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں میں نمایاں خریداری دیکھی گئی، انڈیکس میں نمایاں وزن رکھنے والے حصص جیسے ایم اے آر آئی، پی او ایل، پی ایس او، ایس ایس جی سی، ایس این جی پی ایل، ایچ بی ایل، ایم سی بی، میزان بینک اور یو بی ایل سبز زون میں رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی بلندیوں پر، تیزی کا طوفان مسلسل جاری

ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کا اعتماد بہتر کارپوریٹ منافع اور پاکستان کے توانائی کے شعبے میں متوقع امریکی سرمایہ کاری کی خبروں کے باعث بڑھا ہے، گزشتہ روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی چھائی رہی اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,547.05 پوائنٹس اضافے کے بعد 146,929.84 پر بند ہوا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکا سے واپسی پر غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ جلد مختلف شعبوں میں بڑے پیمانے پر امریکی سرمایہ کاری کی خوشخبری ملے گی۔ ان کے بقول امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کامیاب رہے ہیں اور پاکستان درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، جس کے نتائج جلد سامنے آئیں گے۔

عالمی اسٹاک مارکیٹ پوزیشن

عالمی سطح پر بھی منگل کو زیادہ تر ایشیائی حصص میں تیزی رہی، جس کی وجہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں امریکا اور چین کے درمیان محصولات کی جنگ میں 90 دن کی مہلت کا اعلان تھا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ فیصلہ پیر کو کیا، جس سے چینی اشیا پر بھاری محصولات عارضی طور پر رک گئیں۔

اس فیصلے، امریکی فیڈرل ریزرو کی ممکنہ شرح سود میں کمی کی توقعات، اور مستحکم کارپوریٹ نتائج نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھایا۔

مزید پڑھیں:نئے مالی سال کے پہلے ہی روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس پہلی بار 27 ہزار کی سطح عبور کرگیا

جاپان کا نکی انڈیکس ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا اور 2 فیصد اوپر بند ہوا، آسٹریلیا کا بینچ مارک انڈیکس بھی بلند ترین سطح پر پہنچا، جہاں مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے امکان پر بازار مثبت رہا۔ اس دوران ایم ایس سی آئی کا ایشیا-پیسیفک انڈیکس معمولی حد تک اوپر گیا، جبکہ چین کا بلیو چِپ انڈیکس مستحکم اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 0.1 فیصد کم رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹے اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت